Narcissist

Banned
میری مٹی کے عظیم سپوتو ں کے نام ۔ میں تمھیں سلام پیش کرتا ہوں ۔
میں سوچتا ہوں ۔۔۔ کل کلاں کو اگر کسی تاریخ دان کو پاکستان کے دو عظیم سپوتوں کی عظمت کا فیصلہ کرنا پڑھ گیا تو اس کو تو بڑی مشکل کا سامنا ہو گا۔ کیونکہ قوم انکی مادر وطن کے لئے بیش قدر قربانیوں کا کئی جنموں احسان نہیں اتار پائے گی۔ آپ اس تاریخ دان کی مشکل حل کر دیں۔ اور رائے دیں کہ اس دھرتی کے کس سپوت کی ان گنت خدمات گراں مایہ کے آپ زیادہ شکر گزار ہیں۔

پیش خدمت ہیں وہ لافانی عظمت کی حامل شخصیات!!! وہ انمول ہیرے
جناب اقدس ماب ، ظل انقلاب، ماہ روشن حضرت جمشید دستی: خدمت خلق کے مذہب کے پجاری، جمہوریت کو اہل یونان کے چند گمنام حکیموں کی قبر سے نکال کر کہکشاوں کی وسعتیں بخشنے کا شرف اسی حق کی آواز بلند کرنے والے قلندر کے سر کا سہر ا ہے۔ سچے افکار انکا اوڑھنا بچھونا اور علم ہنر انکے گھر کی ایک ناہنجار باندی ہے۔ خداوند جنوبی پنجاب کے کوہ نور سپوت کی خدمات کا لازوال ثمر وہاں کے اہل جمہور پر مسلسل نچھاور کرتا رہے۔


پیشوائے وقت ، قطب اہل دانش و حکمت، ستارہ جئرات افکار حضرت عامر لیاقت : خدا اس فرشتہ سیرت ، لیاقت بنام نام، فخر کراچی کا سایہ اہل کراچی پر سدا آباد رکھے۔ اور یہ کراچی والوں سمیت پورے وطن خداداد میں علم و لیاقت اور مذہب کی، سچ کی، آواز اور علم بلند رکھیں۔ اور اہل کراچی ایسی فرشتہ صفت پیکر ہستی، اس شہر دانش و حکمت کے سائے تلے علم و دانش کی اتھا ہ گہرائیوں میں ہمیشہ غوطہ زن رہیں۔

بقول شاعر؂
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے

بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا