میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہے،محسن بیگ سے نہیں: شاہد خاقان عباسی

muraad-saeed-and-shahid-khan.jpg


پاکستان مسلم ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بول اٹھے، ان کا کہنا تھا کہ میری ہمدردی مراد سعید کیساتھ ہے جس کی عزت کواچھالاگیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی سینئر رہنما نے کہا کہ کسی کوبھی وفاقی وزیرکی عزت اچھالنے کا حق نہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف نے بہت کچھ برداشت کیا لیکن کبھی کسی کو گالی نہیں نکالی۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم کھڑے ہو کر گالیاں دے اس کے بعد کونسی اخلاقی قدریں باقی رہ جاتی ہیں، مرادسعید کا جیسے بھی وفاقی وزیر کے عہدے پر انتخاب ہواکسی کوبھی ان کی عزت اچھالنے کا حق نہیں۔


انہوں نے وفاقی وزیر مراد سعید کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردی اس وفاقی وزیرسے جس کی عزت کواچھالاگیا ، مجھےصحافی محسن بیگ سے بالکل بھی ہمدردی نہیں،مرادسعید کو چاہیئے تھا کہ ایف آئی اے جانے کی بجائےاس موضوع کو پارلیمان میں اٹھاتے، کسی کو تشدد کا حق نہیں، صحافی محسن بیگ کی ہڈیاں توڑی گئیں، تشدد کا جواب سب کو دینا پڑے گا، وزرا روزگالیاں نکالتے ہیں اس طرھ تو سب کے خلاف مقدمات درج کئے جانے چاہئے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بارے میں آگاہ کرنا چاہئے کہ کوئی بات کریں گے توتشدد کیا جائے گا، ساڑھے تین سال بہت گالیاں نکال لیں اب کام کریں، ملک کے لوگ آج بھی نوازشریف کومسائل حل کرنے پریاد کرتے ہیں، آج کوئی شخص عمران خان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں، مہنگائی کا ہر روز نیا سیلاب عوام پر آتا ہے، وزیروں، مشیروں کی فوج عوام کومہنگائی کم کرنے بارے بتائیں، آج عمران خان کی بات سننے کوتیارنہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کا پول کھل گیا ہے، وزیراعظم خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرچکا ہے، اپوزیشن کی جانب سے لائی جانے والی عدم اعتماد میں مکمل کامیابی ہو گی، پچھلی حکومت میں پٹرول کی قیمت120ڈالرتک گئی تھی، پٹرول،ڈیزل کی قیمت کبھی 110 روپے سے اوپرنہیں گئی تھی۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
respect him for this.
رہنے دو بھائی وہ عمران خان کو کہہ رہا ہے وہ گالیاں دیتا ہے نواز شریف نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی تو وہ بے نظیر کے ساتھ جو کرتا تھا وہ تو گالی نہیں فحاشی تھی ۔پی ٹی آی کے جلسوں میں آنے والی خواتین کے بارے میں کہاں تک گرا تھا آپ اس بکرے کے چکر میں نہ پڑو