نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش، جیل میں انتقال کرگئے،عوام سراپا احتجاج

bangladesh-ji- pro.jpg

نائب امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش مولانا دلاور حسین سعیدی جیل میں انتقال کرگئے، مولانا دلاور حسین سعیدی کو جیل میں دل کا دورہ پڑا، ڈھاکا کے پی جی اسپتال منتقل کیا جہاں انتقال ہوگیا، قید میں المناک موت پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

اسپتال میں اُن کے انتقال کے بعد ہزاروں حامیوں نے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ دلاور سعیدی کا رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،اسپتال حکام کے مطابق دلاور سعیدی کو قاسم پورجیل میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اتوار13 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا،جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے فیس بک پیج پر دلاورسعیدی کی موت کا اعلان کرتے ہوئے حکام پر الزام عائد کیا کہ دلاور سعیدی کو علاج سے محروم رکھ کر ’شہید‘ کیا گیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما کو جنگی جرائم کے متنازع ٹریبیونل نے 2013 میں قتل، ریپ اور ہندوں کو ہراساں کرنے کے الزامات میں سزائے موت سُنائی تھی جس کے بعد ان کی جماعت کے ہزاروں کارکنوں کے ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس احتجاج کے بعد کریک ڈاؤن میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکنوں اورحامیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

15094811763df64.jpg


سال 2014 میں سپریم کورٹ نے دلاور سعیدی کی سزا کو قید میں تبدیل کرکے انہیں بقیہ زندگی جیل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ جماعت اسلامی کوکبڑی سیاسی قوت بنانے کا کریڈٹ دلاور سعیدی کے خطابات اور تبلیغ کو دیا جاتا ہے،علامہ دلاور سعیدی 71 کی جنگ کے موقع پرجامع علوم اسلامیہ کراچی میں زیرتعلیم تھے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ مفسر، متعدد کتابوں کے مصنف اور مشہور عالم دین تھے جبکہ ان کی مجالس میں لوگ بڑی تعداد میں شرکت کرتے تھے،مولانا دلاور حسین کو جون 2010 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کے نام نہاد ٹربیونل نے مولانا دلاور حسین سیدی کو 2013 میں سزائے موت سنائی تھی۔ انہوں نے سزا کے خلاف درخواست دائر کی تھی تو عدالت عظمیٰ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ قید میں تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے بنگلہ دیش کے جنگی جرائم ٹربیونل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ عدالت بین الاقوامی معیار پر پوری نہیں اتُرتی۔ یہ ٹریبیونل وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سیاسی آلہ کار بنا ہوا ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن جماعتوں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی بی این پی اور جماعت اسلامی کو کچل رہی ہے۔

ہیومن رائٹس واچ نے بھی اسے سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وکلاء صفائی، گواہان اور تفتیش کاروں کو دباؤ میں لایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں،وہ سال 1996 سے 2008 تک تین مرتبہ جیت کر بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے۔ وہ ورلڈ علماء کونسل کے بھی ممبر تھے ان کے شاگردوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے۔
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
good for you Bangladesh, you prospered becuase you do not support religious clergies and do not get blackmailed as a state, leave that shit to Pakistan
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

‎إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین
 

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
The repercussions of the misadventure and the brutalities committed by the so called Pakistani thug generals for which innocent people are still paying the ultimate price.
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
One thing I love about Bangladesh is how they treat these so called religious parties, salute to them and hopefully they will continue to curb any extremism and hinderance coming in their way of becoming a progressive , modern secular state.
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)

اللہ پاک سیدی صاحب کی مغفرت فرمائے اور انکو اعلیٰ جنتوں میں جگہ عطا فرمائے۔

اللہ پاک کا وعدہ ہے اسکا دین اسلام پوری دنیا میں پھیل کر رہے گا، جو بھی اللہ کے دین کو پھیلانے کی جدوجہد میں کام آگیا وہ اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے وعدے کے مطابق اسکی جنتوں کا وارث بن گیا۔
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
good for you Bangladesh, you prospered becuase you do not support religious clergies and do not get blackmailed as a state, leave that shit to Pakistan
One thing I love about Bangladesh is how they treat these so called religious parties, salute to them and hopefully they will continue to curb any extremism and hinderance coming in their way of becoming a progressive , modern secular state.

پاکستان یا بنگلہ دیش میں جب سے آذادی ملی ہے کس دینی جماعت کو حکومت ملی ہے، پھر بھی قصور وار دین یا دینی جماعتیں۔۔

انڈیا میں کونسی سیکولر حکومت ہے، عیسائیوں اور مسلمانوں کو اقلیت بنا کر رکھا ہوا ہے اور ظلم کیا جاتا ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے تمہارے منہ میں چھالے پڑتے ہیں؟؟؟؟؟؟
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان یا بنگلہ دیش میں جب سے آذادی ملی ہے کس دینی جماعت کو حکومت ملی ہے، پھر بھی قصور وار دین یا دینی جماعتیں۔۔

انڈیا میں کونسی سیکولر حکومت ہے، عیسائیوں اور مسلمانوں کو اقلیت بنا کر رکھا ہوا ہے اور ظلم کیا جاتا ہے۔

اس پر بات کرتے ہوئے تمہارے منہ میں چھالے پڑتے ہیں؟؟؟؟؟؟
Mullah military alliance since zia era have destroyed us, go and read before giving your 2 cents
 

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
Mullah military alliance since zia era have destroyed us, go and read before giving your 2 cents

تمہارے یہ بے حس اور بے۔۔۔۔۔ حکمران لوٹ کر کھاگئے ملک کو پچھلے 75 سالوں میں، اور قصور وار دینی۔۔۔۔

ملٹری چور کرپٹ سیاسی الائنس ہے جو ملک کو ترقی نہیں کرنے دے رہا۔۔۔۔
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان ٹوٹنے سے بچانے والے پاکستان توڑنے والوں کے ظلم سمت آج تک سہہ رہے ہیں
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Mullah military alliance since zia era have destroyed us, go and read before giving your 2 cents
پاکستان توڑا فوج اور سیکولرز کے اتحاد نے. مشرف اور لبرل نے پاکستان کو بیس سال خانہ جنگی میں جھونکے رکھا
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان توڑا فوج اور سیکولرز کے اتحاد نے. مشرف اور لبرل نے پاکستان کو بیس سال خانہ جنگی میں جھونکے رکھا
Zia was the one who fucked it all amd he was anything but liberal
 

Tyrion Lannister

Chief Minister (5k+ posts)

تمہارے یہ بے حس اور بے۔۔۔۔۔ حکمران لوٹ کر کھاگئے ملک کو پچھلے 75 سالوں میں، اور قصور وار دینی۔۔۔۔

ملٹری چور کرپٹ سیاسی الائنس ہے جو ملک کو ترقی نہیں کرنے دے رہا۔۔۔۔
Politicians cannot do shit without military green signal and military uses mullahs as pressure groups