ناظم جوکھیوقتل کیس،تفتیشی کی رپورٹ مسترد،4ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

4nazimjokhioreportmustrad.jpg

کراچی کی مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں تفتیشی افسر کی رپورٹ کو جزوی طور پر مسترد کردیا۔ عدالت نے ہائی پروفائل قتل کیس کے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر اپنے تحریری حکم نامے میں کہا کہ تفتیشی افسر کسی ملزم کو بری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت تفتیشی افسر کی دفعہ 173 کی رپورٹ کو قبول یا مسترد کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ کیس کے شواہد کی روشنی میں ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ کرے۔

https://twitter.com/x/status/1549333635182084097
عدالت نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم سمیت 6 ملزمان کے نام کیس سے نکال دیے، عدالت نے کہا کہ ان چھ ملزمان کو قتل کی ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، عدالت نے احمد اور عبدالرزاق کو بھی کیس سے بری کر دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام شواہد ثابت کرتے ہیں کہ جرم ہوا ہے، جام اویس کو کیس کا سامنا کرنا ہوگا۔ ملزمان دودا خان، نیاز سالار، محمد معراج، محمد سلیم، محمد زاہد اور محمد سومر کا کردار بھی جرم میں ثابت ہوا ہے۔عدالت نے کہا ملزمان کو اپنے خلاف مقدمے میں الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ تفتیشی افسر نے ہائی پروفائل قتل کیس سے متعلق اپنی رپورٹ میں جام عبدالکریم اور جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔