نماز کا طریقہ

yasirashraf271

Senator (1k+ posts)
ایک دفعہ میں اپنے استاد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا،
میں نے سوال کیا:
حضرت قران کہتا ہے:
"اِنَّ الصّلوۃَ تَنہیٰ عَنِ الفَحشَاءِ وَالمُنکَر۔
بے شک نماز بُرے اور بے حیائی کے کاموں سے روکتی ہے۔
(سورہ عنکبوت آیۃ 45)
لیکن آج ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے لوگ نماز بھی پڑھتے ہیں اور سود بھی کھاتے ہیں،
جھوٹ بھی بولتے ہیں، بے حیائی کے کام بھی کرتے ہیں۔
ہم خود بھی نماز پڑھنے کے باوجود گناہوں سے مکمل طور پر کنارہ کش نہیں ہو پاتے۔
تو اِس آیۃ کا کیا مطلب ہوا؟
فرمانے لگے: بیٹا۔
قران کی آیۃ پر نہیں اپنی نمازوں پر شک کرو۔
کہ ان نمازوں میں ایسی کون سی کمی ہے
جو تمہیں گناہوں سے نہیں روک پا رہیں۔
صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین نے کبھی یہ سوال نہیں کیا،
کیونکہ انکی نمازیں واقعی نمازیں تھیں۔
اب بھلا سوچو اگر ایک شخص کو دن میں پانچ بار عدالت میں جج کا سامنا کرنا ہو تو کیا وہ جرم کرنے کا سوچے گا بھی؟
جرم تو وہ کرتا ہے جو سمجھتا ہے کہ عدالت سے بچ جائیگا۔
یہ جواب سن کر مجھے وہ حدیث یاد آگئی کہ بہت سے نمازیوں کی نمازیں انکے منہ پر مار دی جائینگی۔
یا اللہ ہمیں اصلی اور سچی نمازیں پڑھنے اور اس پر پابند ہونے اور رہنے کی توفیق عطا فرما دے۔
نماز کا طریقہ
 
Last edited by a moderator:

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
بہت سارے لوگوں سے اگر پوچھا جائیے کہ آپ نے جو آیات آج کی نماز میں پڑھی ہیں ان کا مطلب آپ کو سمجھ آیا کہ آپ نے اس نماز میں اللہ سے کیا دعا مانگی ہے۔ وہ آپ کو نہیں بتا سکیں گے۔
اگر آپ کی سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں تو اس نماز کا کیا اثر ہو گا۔

 

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکلتے ہیں تو یاد ہی نہیں رہتا کہ امام نے پہلی رکعت میں کون سی سورہ پڑھی تھی
دنیا کے سارے مسایل ، فکریں نماز کے دوران ہی حل کی جاتی ہیں
ایک نماز حضرت علی کرم الله وجہ کی تھی کہ تیر نماز کی حالت میں نکال دیا گیا تو ان کو محسوس ہی نہیں ہوا
ہم کبھی سوچتے ہی نہیں کہ نماز کی حالت میں ہم الله کے سامنے حاضر ہیں