
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں اور ایک عشایئے کا اہتمام بھی کرلیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام "خبر ہے" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد تیار کی جاچکی ہے اور میں اندر کی خبر دے رہا ہوں کہ اپوزیشن اپنے نمبرز بھی پورے کرچکی ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اپوزیشن کے پاس پنجاب اسمبلی میں حکومت سے 22 ووٹ زیادہ ہیں جس کی بنیاد پر اپوزیشن تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو فارغ کرواکے اپنا وزیراعلی لاسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1458085529396862986
انہوں نے کہا کہ ان 22 افراد میں صوبائی وزیر اور اہم عہدیداران بھی شامل ہیں اور پانچ تحریک انصاف کے ایسے اراکین ہیں جن کا کہنا ہے کہ اس حکومت میں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ایک بار اس حکومت کو ڈی ریل ہونے دیا جائے۔
پروگرام میں صحافی و تجزیہ کار سعید قاضی نے کہا کہ ن لیگ پنجاب حکومت گرانا نہیں چاہتی جس پر عارف حمید بھٹی نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے اس وقت حکومت گرا کے ن لیگ کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہے کیونکہ نہ مہنگائی کم ہوسکتی ہے نا ڈالر نیچے آسکتا ہے، ن لیگ صرف عمران خان کو کنفیوژ رکھنا چاہتے ہیں کہ عمران خان پنجاب میں عثمان بزدار کو تبدیل نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1458085085220155393
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ مریم نواز کی خاموشی اور اداروں سے متعلق گفتگو نہ کرنے کی بازگشت بھی ہے اور معاملات شہباز شریف اپنی مفاہمت کی سیاست کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10bhatibuzhak.jpg