نواز شریف پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کو دینے پر مان گئے

16nawazpmlqagreecmship.jpg

حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کو ن لیگ کی جانب سے پنجاب حکومت کے حوالے سے نئی پیشکش کردی گئی ہے تاہم ابھی تک بہت سے معاملات میں اختلاف باقی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے ایک وفد نے پارٹی قائد نواز شریف کی جانب سے نئی پیشکش لے کر چوہدری برادران سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا پیغام ق لیگ کی قیادت کو پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد عدم اعتماد میں حمایت کے بدلے میں پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کو دینے کی شرط مان گئے ہیں، جس کے مطابق عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی آئندہ 6 ماہ کیلئے ق لیگ کو دیدی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1508058026409795585
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے 2 ماہ کیلئےوزار ت اعلی ق لیگ کو دیئے جانے کی تجویز سامنے آئی تھی جسے ق لیگ نے مسترد کردیا تھا جس کے بعد پیپلزپارٹی نے 6 ماہ کی مدت کیلئے پیپلزپارٹی نے سفارش کی جسے نواز شریف نے منظور کرلیا ہے۔

اس معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کے عدم اعتماد کے بعد فوری انتخابات نہ کروانے کے مطالبے کو بھی مانا گیا ہے ، یعنی عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد پنجاب میں آئندہ 6 ماہ کیلئے ق لیگ کی حکومت ہوگی، یہ دورانیہ 6 ماہ سے بڑھ بھی سکتا ہے۔

تاہم ایک معاملے پر ابھی اختلاف برقرار ہے، ق لیگ کا مطالبہ ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی مسلم لیگ ن وزارت اعلی ق لیگ کو دینے کا اعلان کرے، جبکہ ن لیگ چاہتی ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد یہ اعلان کیا جائے۔

ن لیگ کی جانب سے ق لیگ کو دیگر آفرز کےساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی 20 نشستوں کی آفر بھی کیے جانے کا امکان ہے۔
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
PMLN might be offering CMship of punjab plus .............
ایک زرداری نون لیگ پر بھاری اپنی حکومت انٹیکٹ کسی ایم قیو ایم کو سندھ میں ٹکٹ کی کوی پیشکش نہیں اور نون کی ٹکٹیں بانٹ دیں جو شہباز شریف تک کی جرات نہ تھی
دونوں خاندانوں کا ضمیر جاگ گیا. دونوں نے تھوکا ہوا چاٹ لیا
they are desperate.

یار یہ عمران خان اپنے باندروں کو بہت زیادہ ذلیل نہیں کروانے لگ گیا ؟؟
ویسے میں ذاتی طور پر چاہتا یہی ہوں - عمران خان ایسے منتاں ترلے کر کے بچ ہی جاۓ تو بہتر ہے


 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
یار یہ عمران خان اپنے باندروں کو بہت زیادہ ذلیل نہیں کروانے لگ گیا ؟؟
ویسے میں ذاتی طور پر چاہتا یہی ہوں - عمران خان ایسے منتاں ترلے کر کے بچ ہی جاۓ تو بہتر ہے


مریم کے دس روپے پر پوسٹ والے میڈیا سیل کے ممبران کو ایسی خواشات بلکہ دعایں التجایں کرتے پایا ہے کیونکہ عمران ان کے لیے قابل قبول ہے پھر بھی شہباز اور حمزہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی ملنا موت سے کم نہیں
 

RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
مریم کے دس روپے پر پوسٹ والے میڈیا سیل کے ممبران کو ایسی خواشات بلکہ دعایں التجایں کرتے پایا ہے کیونکہ عمران ان کے لیے قابل قبول ہے پھر بھی شہباز اور حمزہ کو کھڑے ہونے کی جگہ بھی ملنا موت سے کم نہیں
بحرحال بہت ہی کمتر کر کے سمجھا ہوا ہے عمران خان نے آپ لوگوں کو جیڑی مرضی ڈگ ڈگی بجا دے - جب مرضی بجا دے - باندر حاضر ہیں ناچنے کے لئے
چلیں اب اپنے ڈگ ڈگی بردار مداری سے آگے نکل کر پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کی شان میں کوئی قصیدہ پڑھ دیں - آج صبح جو نفرت ہو رہی تھی وہ اب ایکسپائر ہو گی ہے