نگراں وزیراعظم پی پی یا ن لیگ کی چوائس نہیں: شاہ محمود

shah-mehmod-qurashi-pak-aa.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہتے ہیں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی پی یا ن لیگ کی چوائس نہیں ہیں، انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی پی یا ن لیگ کی چوائس نہیں ہیں۔ دونوں جماعتوں کا اس عہدے کے لیے ڈاکٹر مالک پر اتفاق تھا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے تحریک انصاف کو توقع ہے اور ہم صاف وشفاف الیکشن کی امید کرتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو۔


انہوں نے کہا سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی تھی، پی ٹی آئی کی جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو ان کے حق کے مطابق جیل میں سہولیات دی جائیں۔

جیل میں اگر وکلا کو ان سے ملاقات کی رسائی حاصل نہیں ہو گی تو یہ نا انصافی ہوگی، اب یہ نگراں وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح انصاف کریں گے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز جشن آزادی کے موقع پر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی،تقریب حلف برداری کے بعد انوار الحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس گئے اور عملے سے ملاقات کی،نگراں وزیراعظم انوار الحق کی حلف برداری کے بعد کابینہ کی تشکیل کے مرحلے پر مشاورت کا عمل جاری ہے،نگراں وزیر اعظم نے معیشت سے متعلق اجلاس بھی طلب کرلیا۔
 
Last edited by a moderator: