نہال ہاشمی کا یوٹرن یا ن لیگ کا سیاسی پتا

JamaliAhsan

Politcal Worker (100+ posts)
نہال ہاشمی: حساب لینے والوں کا یوم حساب بنادیں گے،بچوں پرزمین تنگنہال ہاشمی نے پہلے استعفیٰ دیا اور پھر دو دن بعد ہی واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ انھوں نے چیئرمین سینیٹ سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کی درخواست کر دی۔ استعفیٰ قبول ہوتا ہے یا نہیں لیکن ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی سے یہ تاثر ضرور ملتا ہے کہ حکمران جماعت نے سیاست کی نئی پٹاری کھلونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتنے بڑے یوٹرن پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے بھی اسے ایک سیاسی چال قرار دیا ہے۔ نہال ہاشمی کے اچانک پینترا بدلنے پر کچھ ن لیگی رہنما بھی انگلی اٹھا رہے ہیں۔ مشاہداللہ نے سینیٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نہال ہاشمی کو پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھنا چاہئے۔ (پوری پارٹی نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کو ٹھیک نہیں سمجھتی)