ن لیگ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئی

pwrvaz-elahi-a%3Dds-pmln-khc.jpg


پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے روکنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔

لیگی رہنما عطا تارڑ نے عدالت کے باہرعظمیٰ بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی اسمبلی تحلیل ہونے کا خدشہ موجود ہے۔ ہمارا حق ہے کہ ہمارا مؤقف سنا جائے، درخواست پر سماعت نہ ہونا حق تلفی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، عدالتوں سے اپنے حقوق کے تحفظ کی اپیل کی ہے، عدالت کل ہی ہماری درخواست پر سماعت کرے۔ 15 ممبران کی معطلی کیخلاف درخواست دائر کرنے لگے ہیں۔


اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرنا ہمارا حق ہے، پنجاب اسمبلی میں قانون کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ پرویز الہیٰ ضمیر بیچ کروزیراعلیٰ بنے ہیں اور اتنی آسانی سے عہدہ نہیں چھوڑیں گے.

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کا ایک وزیر ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں مل رہا۔ لوگ کہتے ہیں عدلیہ کا جھکاؤعمران خان کی طرف ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ پاک فوج کے ایک چیف گٸے اور نئے آ گٸے ، اس بات کو متنازع بنانے کی ضرورت نہیں۔

معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا عمران خان لاڈلا بنے کی کوشش کر رہا ہے اسی لیے دو بار جنرل باجوہ کو لامحدود ایکسٹینشن کی آفر کی۔ اس ملک میں روایت ہے کہ قومی اور صوباٸی اسمبلیوں کا الیکشن ایک ہی دن ہوتا ہے۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کا نقصان عمران خان کو ہی ہوگا۔

لیگی رہنماؤں نے کہا اگرپنجاب حکومت گئی تو زمان پارک سے پولیس کی سیکیورٹی بھی ہٹ جائے گی۔ عمران خان پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے ساتھ ہیں، پرویز الہی اورمونس نے تین ماہ میں ثابت کر دیا ہے کہ وہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہیں جن سے ہم بات نہیں کریں گے۔
 
Last edited by a moderator:

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Why Pmln’s elected members don’t participate in such tasks, I am tired of seeing Azma bukhari and Tarar bellowing every where.