وزیراعظم جواب دیں وہ کس حیثیت میں لندن جارہے ہیں : ارشاد بھٹی

irshad-bhati-akhan-shehbaz.jpg

جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے وزیراعظم شہباز شریف کے لندن دورے کے حوالے سے سوال کیا، جس پر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے جواب دیا کہ شہباز شریف کی ضمانت پر نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھجوایا گیا تھا، شہباز شریف کا نواز شریف سے ملنے لندن جانا کیا آئین کو آلودہ کرنا نہیں ہے۔

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم جواب دیں وہ کس حیثیت میں لندن جارہے ہیں، ایک کے بعد ایک بحران پیدا ہونے سے تحریک انصاف کو فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی اس وقت جو بھی کررہی ہے اسے فائدہ ہورہا ہے،یہ نہیں سوچیں بلکہ یہ سوچیں ایک کے بعد ایک بحران سے ملک کو فائدہ ہوگا؟ہمارے اصل مسائل کیا ہیں اور ہم کن مسائل میں گھرے ہیں۔

تجزیہ کار نے کہا کہ ہر کسی کی قانون کے حوالے سے اپنی تشریح ہے، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سب نے واضح کردیا ان کے نزدیک ملک،قوم ،معاشرہ اخلاقیات کسی چیز کی کوئی حیثیت نہیں، حیثیت ہے تو صرف کرسی اور اقتدار کی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہاکہ اس طرح تحریک انصاف کو صرور فائدہ ہوگا کیونکہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ امریکا کی مدد سے حکومت تبدیل کرکے انہیں گھر بھجوایا گیا، جسے تحریک انصاف غیرآئینی سمجھتی ہے،غیرآئینی نہیں تو غیرآئینی ضرور ہوا، تحریک انصاف اسے امپورٹڈ حکومت سمجھتی ہے،اسلیے اس پر ہر قسم کا دباؤ ڈال رہی ہے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ دوسرا پی ٹی آئی کو یہ فائدہ ہوگا کہ یہ سیاست ہے کہ جو حکومت میں اس کو ناکام بناؤ، لہذا پی ٹی آئی بھی وہ ہی کررہی ہے،تیسرا فائدہ یہ بھی ہوگا کہ سیاسی جنگ اب ذاتی دشمنی میں تبدیل ہوگئی ہے، سیاسی مخالفتیں حق و باطل کی جنگ میں بدل گئی ہیں، اور اس جنگ میں تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ وہ حق پر ہے،لہذا وہ جو کچھ کرے گی وہ اس جنگ میں جائز ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس لیے تحریک انصاف جیت کی طرف ہے، جو بھی ہوگا اس میں پی ٹی آئی کا فائدہ ہوگا، حکومت تو چاروں طرف سے پھنسی ہوئی ہے،لیکن ملک کے تناظر میں کوئی فائدہ نہیں ہورہا نہ ہی کوئی راستہ ل رہا کہ کہا جانا ہے۔

پروگرام میں شریک دیگر تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر کوئی اچھی مثال قائم نہیں کررہے،نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فیصلے کریں گے تو حکومت پر لوگوں کا اعتماد نہیں قائم ہوگا۔

ریما عمر نے کہا کہ عمران خان کیلئے کوئی چیز مقدس نہیں ہے وہ مذہب سمیت ہر چیز اپنی سیاست کیلئے استعمال کرتے ہیں، عمران خان نے اپنی سیاست کو جہاد کا درجہ دیدیا ہے جو انتہائی خطرناک بات ہے، پی ٹی آئی کیلئے آئین و قانون نہیں صرف اقتدار معنی رکھتا ہے.
 
Complete Sense

Minister (2k+ posts)

Personal kaam kay leye magar Pakistan kay awam kay kharchay per
 
Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)
Phatwarion kay najayaz baap kay hasiyat sey.... Baadshaah bhi busy hey apni zubaan say mayfair toilets ko chaat raha hey apnay bapoo kay istiqbaal mein.
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
جب وائسرائے لندن نے بھیجا تو وہ وائسرائے اور جائے کہاں۔ یہ درباری ہیں اور لوگوں کو بھی درباری بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ چند لاہوریوں کو چھوڑ کر باقی پاکستان درباری بننے کو تیار نہیں