وزیراعظم شہباز شریف کا ڈی جی آئی بی کو عہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ

shehbaz-sahrif-ib-officer-dgib.jpg


وزیراعظم شہباز شریف نے انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ 22؍ گریڈ کے افسر فواد اسد اللہ خان کو عہدے میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وہ آئندہ جمعہ کو ریٹائر ہونے والے تھے۔

توسیع کے حوالے سے ایڈوائس صدر عارف علوی کو بھیجی گئی تھی,صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس منظور کر لی ہے اور جلد نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

فواد آئی بی کے پہلے افسر ہیں جو گریڈ 22؍ تک پہنچے اور انہیں ایجنسی کا چیف لگایا گیا, انہیں 1996ء اور 1997ء میں تمغہ شجاعت اور ستارۂ شجاعت عطا کیا جا چکا ہے۔

وہ آفتاب سلطان کی سرکردہ ٹیم کے رکن رہ چکے ہیں جنہوں نے پہلے یوسف رضا گیلانی اور اس کے بعد نواز شریف کے ساتھ بطور آئی بی چیف کام کیا تھا,اس سے قبل نواز شریف بھی ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو عہدے میں توسیع دت چکےہیں۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر انہیں چیئرمین نیب لگایا گیا۔ آفتاب سلطان نے اپنے دور میں ادارے کو تبدیل کرکے اسے ایک مسابقتی ایجنسی بنایا جس نے انسداد دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں حصہ لیا ان کے دور کو شاندار دور سمجھا جاتا ہے۔