وزیراعظم عمران خان اور سابق وزرائے اعظم نے غیر ملکی دوروں پر کتنا خرچہ کیا؟

1khanvisitkharcha.jpg

وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی دوروں پر قوم کے ٹیکس سے اکٹھا کیا گیا پیسہ بچانے میں بھی ایسی مثال قائم کر دی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ ماضی میں حکمرانوں نے ڈالرز اڑا کر ملکی قرضوں میں اضافہ کیا۔ جبکہ موجودہ حکومت نے احساس کرتے ہوئے کم سے کم خرچہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور ماضی کے حکمرانوں نے غیر ملکی دوروں پر کتنی رقم خرچ کی اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے تفصیلات جاری کردیں۔

https://twitter.com/x/status/1487664991104864265
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لیڈر جو حقیقی طور پر قوم کے پیسے کی قدر کرتا ہے اسی لیے عمران خان نے بین الااقوامی دوروں میں قوم کے لاکھوں ڈالرز بچائے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے لاکھوں ڈالرز اپنی ذاتی عیاشیوں پر اڑائے جس کے باعث ملکی قرضوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

رہنما تحریک انصاف فیصل جاوید کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دورہ افغانستان میں سابق صدر آصف زرداری نے 44 ہزار ڈالر خرچ کیے جب کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اس ملک کے دورے پر 51 ہزار ڈالرز خرچ آیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1487664995018153985
سابق وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کے دورے پر 58 ہزار ڈالرز خرچ کیے جب کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اسی ملک (افغانستان) کے دورے پر صرف 11 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

یہی نہیں دورہ ڈیووس میں یوسف رضا گیلانی کا 4 لاکھ 59 ہزار ڈالر خرچ آیا، نواز شریف کا ڈیووس میں 7 لاکھ 62 ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا، شاہد خاقان عباسی نے 5 لاکھ 61 ڈالرز خرچ کیے جب کہ وزیراعظم عمران خان نے صرف 68 ہزار ڈالرز میں ڈیووس کا دورہ مکمل کیا۔

سابق صدر زرداری نے اقوام متحدہ کے دورے کے دوران میں 13 لاکھ ڈالرز، نواز شریف نے 11 لاکھ ڈالرز، شاہد خاقان عباسی نے 7 لاکھ ڈالرز جب کہ عمران خان نے صرف 1 لاکھ 62 ہزار ڈالرز خرچ کیے۔

دوسری جانب واشنگٹن کے دورے پر سابق صدر آصف علی زرداری کا 7 لاکھ 52 ہزار ڈالر، نواز شریف کا 5 لاکھ 49 ہزار ڈالرز جب کہ وزیراعظم عمران خان کے اس دورے پر صرف 67 ہزار ڈالرز کا خرچہ ہوا۔