وزیراعظم نے98لاکھ ٹیکس کیسے ادا کیا؟لیگی رہنماؤں کاسوال

13taxamny%20samny.jpg

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2019 میں 98 لاکھ روپے ٹیکس دیا ، وہ عوام کو بتائیں کہ ان کی آمدن میں اضافہ کیسے ہوا ہے، ن لیگی رہنما کے سوال پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دلچسپ جواب دیدیے۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام "لائیو ود ندیم ملک" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم 2017 میں 1 لاکھ 3 ہزار روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں اور اس وقت کی ان کی آمدنی بھی ظاہر کی گئی ہے، آج جو ڈائریکٹری جاری کی گئی اس کے مطابق وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان 2019 میں 98 لاکھ روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔

جاوید لطیف نے کہا کہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی آمدنی کیسے بڑھ گئی جس پر انہوں نے 98 لاکھ روپے ٹیکس دیدیا، یہ معاملہ صرف غور طلب نہیں ہے بلکہ اس معاملےپر عوام کے سامنے ایک مثال قائم کرنے کیلئے تحقیقات ہونی چاہیے۔


مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی ٹویٹرپر اپنے بیان میں ایسا ہی سوال کیا اور کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد 2 سالوں میں1,000 گنا اضافہ کیسے ہوا؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اقتدار میں آ کر آمدنی کے کونسے نئے ذرائع شامل ہوئے؟

https://twitter.com/x/status/1478052530454106112
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ارسطوصاحب کل آ جائیں کسی بھی چینل پر لائیو۔ پہلے تو آپکو وزیراعظم کے ٹیکس کے ایک ایک پیسے کا حساب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد آپ سے آپکے بھگوڑے نواز اور شہباز کا حساب مانگا جائے گا۔اب یا تو حساب لے کر آئے گا یا پھر اپنے ساتھ 100 پیاز۔ کیونکہ اس عمر میں دوسرا آپشن تو برا لگے گا۔

https://twitter.com/x/status/1478059491631394820
وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ جاہلیت کی انتہا ہے احسن اقبال کی۔ جب ٹیکس دیا ہے تو مطلب کے تمام تر آمدنی ڈاکومنٹڈ ہے اور جائز طریقے سے حاصل ہوئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1478064925369057289
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے آپ لوگوں کو تو عادت ہی کالا دھن کما کر اپنے ملازمین کے اکاؤنٹس میں رکھنے کی ہے، آپ کو کیا معلوم کے حلال کمائی کو کیسے ڈاکومنٹ کرکے اس پر ٹیکس دیا جاتا ہے۔
 

jee_nee_us

Chief Minister (5k+ posts)
Sawal theek hai , aur jawab bhi dena chahye.

lekin mera sawal hai janab noon leaguion se ke kabhi ganj bradran se ye sawal kia hai ?
 

Muhammad*Ali

Politcal Worker (100+ posts)
bilkul valid question hy. is ko deny krny wala koi pagl he ho skta hy. jb sari dunya ki economy down horahi hy tou PM ki income 1000 times kesay increase hui. he must explain it to public just like he used to give example of holy prophet and khulafa e rashidoon. why he cant be asked.
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
Sawal theek hai , aur jawab bhi dena chahye.

lekin mera sawal hai janab noon leaguion se ke kabhi ganj bradran se ye sawal kia hai ?

شریف برادران سے سوال بعد میں پوچھا جاتا ہے جیل میں پہلے بند کیا جاتا ہے
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Sir agla sawal, theek hay income batai hogi k itni hay, yeh bhi bataya hoga k kahan say aai hay income, maan liya, ab kiya nhi ho sakta k Khan saab ki income 1 saal k ander ander itni kesay barh gai k 1000 times zayda hogai? Kiya PM hony ka koi faida uthaya gaya hay? Koi bhi zi-shaoor (no patwari or youthia) aadmi yeh zaroor poochay ga k halal ki hi sahi, income PM banany k forn abaad hi kiyon 1000 times barh gai hay, wo bhi within a year.
You are absolutely right sir.
Pochanay walon nay zaror pocha hu ga oor PM nay satisfactory jawab be deya hu ga.
Ap itmainan Rakhain ap ka PM ab Imran khan ha Nawaz shreef ne.
Imran ko be pata ha qoum zaror pochay ge itnay passy kessay kama leay.
Oor woh sab ko batay ga be.
Ager zara se be corruption ke hute tu PLM N abe tk chup ne bhethe hute. Court main hute.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
جی ہاں ، لیکن اس کا ٹیکس اور اس کی آمدن اس رفتار سے نہیں بڑھی جس رفتار سے وزیر اعظم کا ٹیکس اور آمدن بڑھی
اگر ٹیکس بڑھا ہے تو پھر ٹھیک ہے لیکن اگر صرف آمدن بڑھی اور ٹیکس نہیں بڑھا تو پھر یہ چور ہے
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
اگر ٹیکس بڑھا ہے تو پھر ٹھیک ہے لیکن اگر صرف آمدن بڑھی اور ٹیکس نہیں بڑھا تو پھر یہ چور ہے

شریفوں اور ڈار کا ٹیکس ان کی آمدن سے مطابقت رکھتا ہے تو وہ چور کیسے ہوۓ ؟؟
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
You are absolutely right sir.
Pochanay walon nay zaror pocha hu ga oor PM nay satisfactory jawab be deya hu ga.
Ap itmainan Rakhain ap ka PM ab Imran khan ha Nawaz shreef ne.
Imran ko be pata ha qoum zaror pochay ge itnay passy kessay kama leay.
Oor woh sab ko batay ga be.
Ager zara se be corruption ke hute tu PLM N abe tk chup ne bhethe hute. Court main hute.

دیکھئے کاشف اب آپ قوم کو کنفیوز کررہے ہیں