وزیراعظم کی اپیل کام کر گئی،اے آر وائے کا تنخواہیں80فیصد تک بڑھانے کا اعلان

imran-khan-and-ary.jpg


وزیراعظم کی بزنس کمیونٹی سے اپیل پر اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے 20ہزارآمدن تک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 20 ہزار روپے آمدن تک والے ملازمین کی تنخواہوں میں 80 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ اللہ کی رحمت اورٹیم کی کاوش سے ہی ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ویل ڈن سلمان اقبال، اے آر وائی نے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے، بڑے کاروباری گھرانوں نے پچھلے سالوں میں غیر معمولی منافع کمایا ، امید ہے دوسرے لوگ بھی پیروی کریں گے اورملازمین سے منافع شیئر کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1486975626695303174
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا اے آر وائی کی طرح باقی میڈیا بھی ذمہ داری کا احساس کریں ، منافع کے ثمرات لوگوں تک پہنچائیں ہمارا تنخواہ دار طبقہ مہنگائی سے متاثر ہے، ایسے اقدامات اس طبقے کو مہنگائی سے نمٹنے میں معاون ہوں گے، صحت کارڈ کےذریعے حکومت نے میڈیکل اخراجات کا خرچ پہلے ہی ذمے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1486977223089393665
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اے آر وائی کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے سے اچھا تاثر جائیگا، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 10سال کے بلند منافع پر ہے، کارپوریٹ سیکٹر کو2021میں 930 ارب کا منافع ہوا، وزیراعظم نے کارپوریٹ سیکٹر سے تنخواہوں میں اضافے کی اپیل کی تھی، امید ہے دوسری کمپنیاں بھی اےآروائی کے اقدام کی پیروی کریں گی۔

https://twitter.com/x/status/1486981062613946372
معاون خصوصی شہباز گل نے بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے اعلان پر اے آر وائی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا 100بڑی کمپنیزنے 930 ارب اوراسٹاک ایکسچینج نے 260 ارب کا منافع کمایا، میڈیا کو بھی کم از کم 40فیصد کا منافع ہوا، یہ شرف صرف اے آر وائی کو ملا جس نے وزیراعظم کی اپیل پر تنخواہوں میں اضافہ کیا

https://twitter.com/x/status/1486972246518218752
یاد رہے کہ وزیراعظم نے کاروباری طبقے سے اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا چاہیے۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
Well done, other media houses should do the same.
You can't run govt on appeals. PM appealing to courts to give justice, PM appealing to business owners to share their profits with employees. Is this a pizza republic? Where is law enforcement?
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
You can't run govt on appeals. PM appealing to courts to give justice, PM appealing to business owners to share their profits with employees. Is this a pizza republic? Where is law enforcement?

Govt's cannot force corporations to pay their employees more than the minimum wage. Private institutions/corporations take such decisions in their own business interest.