وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

heli.png


وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول دستیاب نہ ہونے کا انکشاف

وزیراعظم پاکستان کے دورہ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے دوران ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی کا انکشاف، وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ جاری کردیا۔

پرائم منسٹرآفس کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری کردہ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہِ شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے28اکتوبر 2023ء کو متعلقہ سول ایڈمنسٹریشن کو مطلع کیا گیا تھا.

پرائم منسٹرنے31؍ اکتوبر2023ء کو شاہدرہ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا تو پرائم منسٹرکے ہیلی کاپٹر کیلئے ری فیولنگ کے وقت انکشاف ہوا کہ ری فیولنگ کیلئے استعمال ہونیوالے بیرلز پر اسٹینڈرڈ مارکنگ ہی موجود نہیں جس کی وجہ سے ان فیول بیرلز کو فوری ریجیکٹ کردیا گیا.

ان بیرلزپر نہ لاٹ نمبرنہ ٹیسٹ رپورٹ اورنہ ہی ایکسپائری موجود تھی ان کی غیر موجودگی میں یہ ناممکن تھا کہ اس فیول کو استعمال کیا جاسکتا،جو لیب ٹیسٹ فیول کی پیش کی گئی وہ بھی فریش نہیں تھی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی، وزیر اعظم کو حکومتی ٹیم کے ساتھ تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں آئی ایم ایف کی ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز بھی شریک ہوئیں، ناتھن پورٹر نے سہ ماہی اہداف کو پورا کرنے میں حکومت پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ ان کوششوں کے نتیجے میں تکنیکی سطح پر بات چیت کا مثبت نتیجہ نکلا ہے، دونوں ٹیموں نے ایس بی اے کے مختلف پہلوؤں پر وسیع بات چیت کی ہے۔

وفد نے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک اور ٹیم کے کردار کی تعریف کی، وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ جاری کام پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف پروگرام کو آگے بڑھانے پر تعریف کی، انہوں نے گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے آئی ایم ایف کے ساتھ متفقہ اصلاحاتی کوششوں کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/kakar pakistan one tow.jpg