وزیراعظم 8 ارب ڈالرز کے پیکیج کے حصول میں کامیاب : نجی ٹی وی کا دعویٰ

salamn-saudia-shehbaz-sharif-8b.jpg


وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ سعودی عرب کامیاب جارہاہے، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب سے تقریباً 8ارب ڈالرز کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں،جس میں تیل فنانسنگ کی سہولت، اضافی رقوم چاہے وہ ڈپوزٹس کی صورت میں ہو یا سکوک اور موجودہ 4.2 ارب ڈالرز کے رول اوور کی صورت میں ہو، ملے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں،اعلیٰ حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر دی نیوز کو تصدیق کردی کے پیکج کے لیے تکنیکی تفصیلات پر کام ہورہا ہے اور تمام دستاویزات تیاری میں دو ہفتے کا وقت لگے گا جس کے بعد اس پر دستخط ہوں گے،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اب بھی وہاں ہیں اور اضافی مالی پیکیج کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان نے تیل کی سہولت 1.2 ارب ڈالرز سے بڑھا کر 2.4 ارب ڈالرز کرنے کا کہا تھا، جسے سعودی عرب نے منظور کرلیا۔ جب کہ 3 ارب ڈالرز کے موجودہ ڈپوزٹ کو بھی جون 2023 تک رول اوور کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز کے اضافی پیکیج کو ڈپوزٹ یا سکوک کے ذریعے فراہم کرنے پر بات چیت کی اور ممکنہ طور پر مزید رقم پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مجموعی پیکیج کے حجم کا اندازہ اس وقت لگایا جائے گا جب اضافی رقم کو حتمی شکل دی جائے گی، یہ رقم مجموعی طور پر 8 ارب ڈالرز کے قریب ہوگی۔

سعودی عرب نے دسمبر 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالرز جمع کیے تھے۔ جب کہ سعودی تیل سہولت مارچ، 2022 سے فعال ہوئی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کو تیل کے حصول کے لیے 10 کروڑ ڈالرز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے 2013-18 میں ن لیگ دور حکومت میں 7.5 ارب ڈالرز کا پیکیج فراہم کیا تھا،جب کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سعودی عرب نے 4.2 ارب ڈالرز کا پیکیج دیا،اب سعودی عرب، اسلام آباد کو اضافی مالی پیکیج دے رہا ہے، جب کہ پاکستان کو اس کی سخت ضرورت ہے۔

پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر گزشتہ 6 سے 7 ہفتوں میں 6 ارب ڈالرز کم ہوکر 10.5 ارب ڈالرز پر پہنچ چکے ہیں،ابتدائی 9 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھ کر 13.2 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے اور بیرونی قرض ادائیگی کا دباؤ بڑھا ہے، ایسے میں پاکستان کو جون، 2022 تک 9 ارب ڈالرز سے 12 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

پاکستان کو رواں مالی سال میں آخری سہ ماہی میں 3 ارب ڈالرز کے قرض واجبات ادا کرنا ہیں،آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو لازمی سمجھا جارہا ہے کیوں کہ مجموعی بیرونی مالی ضروریات کا تخمینہ آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے 35 ارب ڈالرز لگایا گیا،جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر یہ بڑا مالی فرق ختم نہیں ہوسکتا،ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے تجویز دی ہے کہ لگژری کاروں سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی درآمدات پر پابندی لگانی چاہیے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ابوظہبی کے ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،وزیراعظم شہبازشریف غیرملکی دورے کےبعدوطن واپس پہنچ گئے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Herangi wali baat ha..how KSA well come these low level proved chor..Criminals?This is insuilt for sacred places to give these Criminal protocol ..
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
This is probably fake news but if it is true then this money is given by US via Saudi Arabia.US installed this government so it will prop it up now.However it will not openly support it.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Although I am not in favor of chaunting in Makkah..Madina..Peoples should allow play cards to record thiers. protest.Agar ye choor touba ki gharaz se nahi gey wahan.tu in k sath ye hona chahay tha.logo ne Makkah Madina ko bhi apnay zatti maqsad k lia use karna start kia howa ha..Gunah kafi ho gein tu Hajj kar lo..Crimes zayada ho gein tu Judge kar lo..
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
What have they given in return. Tehmina Khar is too old now, so is bhagori, Dollar Dar's daughter in law and sister of bhagori has already been divorced as being inadequate. Oh ho now I get it.This pimping family of Amritsar is behind all the missing girls of the various cities. They are going to supply wholesale.
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
Yeh konsa channel hai, jo akela hi khabrein chalai ja raha hai.. PM Office ya FO ka to koi bayan nahin aaya.....