وزیراعلیٰ بزدار نے کسی کی مخالفت یا حمایت کا اعلان نہیں کیا،حسان خاور

1usmanbuzdartardeed.jpg

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نہ تو کسی کی حمایت نہ ہی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کے حوالے سے پارٹی قیادت کو کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے اس حوالے سے مین اسٹریم میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چینلز پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

حسان خاور نے بتایا کہ عثمان بزدار نے علیم خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے چوہدری پرویز الہٰی کو منصب دینے یا اپنے پاس رکھنے کے حوالے سے بھی کوئی بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عثما بزدار نے کسی کی حمایت یا مخالفت کا اعلان نہیں کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ اور اعتماد ہے۔

https://twitter.com/x/status/1501163566589751297
ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف متحد ہے اور پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کیلئے کی جانے والی مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گیں۔
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
بزدار کی یہی ادا عمران خان کو پسند ہے کہ یہ حد سے زیادہ وفادار اور جب بھی عمران سے ملتا ہے استعفی پیش کردیتا ہے
مگر دوسری طرف اس کی سستی، نااہلی ، تساہل پسندی، اور نکھٹو پن نے پنجاب تباہ کردیا ہے اب یا تو عمران خان اپنی پسند کو لے کر الیکشن لڑ لے یا پھر عوام کی پسند کو اہمیت دے۔
عوام نے پہلے ہی کنٹونمنٹ الیکشنز اور کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں اپنی سوچ اور طرفداری کا کھل کر اظہار کردیا ہے
 

Jasmine Afriday

MPA (400+ posts)
The situation with PTI and youthias is clinically funny and cruelly laughable. Youthias have become rats on a sinking ship lol