وزیراعلی پنجاب کی مبینہ تیسری بیوی کی ایف آئی اے میں دوبارہ طلبی

FIA-third-wife-maybe-pr.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور پیش نہ ہو سکیں۔ ان کے وکیل اطہر کیانی نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر مزید مہلت طلب کی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونے کی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائرہ انور کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 3 جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم ان کے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سائرہ انور نجی مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتیں، لہٰذا مزید وقت دیا جائے۔

ایف آئی اے کی ٹیم نے وکیل کا تحریری جواب لے کر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری بیوی سائرہ انور کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2423122-pervezelahiwifesairaanwar-1672745279-239-640x480.jpg


یاد رہے کہ سائرہ انور پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری بیوی ہیں اور ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے جب کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ان کے نام پر گھریلو و کمرشل پراپرٹی کی بڑی تعداد بھی سامنے آئی ہے۔
 

Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Buzdaar he tilla niklyaa... werna jo ve CM punjab banya... ohnay khatoon koi naheen chaddi...
Showbaz nay tay female anchors tak nu naheen bakhshya....
Hawas ka pujari