وزیرِ اعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب کے 'اسلاموفوبیا' پر بیان کا خیرمقدم

imran-kahn-and-canada-pm.jpg


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ملکر اسلاموفوبیا جیسی آفت کا مقابلہ کرنا اور اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اسلامو فوبیا کی مذمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اور ان کے اس اقدام کو سراہتا ہوں جو انہوں نے اسلامو فوبیا جیسی لعنت سے نمٹنے کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1487678500509298688
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کا بر وقت اقدام میرے اس مطالبے کی تائید ہے جو میں مسلسل دہرا رہا ہوں، اسلام و فوبیا کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1487496495016337417
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ناقابل قبول ہے۔ اس پر کوئی دلیل نہیں دی جا سکتی، ہمیں اس نفرت کو ختم کرنے اور کینیڈین مسلمانوں کے لیے اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میں مدد کے لیے ہم اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسی پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسلام فوبیا کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1487683858606690309
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے اس کے سدباب کےلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا اعادہ کیا ہے اس سےقبل روس کے صدر پیوٹن بھی اسلام فوبیا کو آزادی رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں۔
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Thank you IK. Your persistence on this important issue is paying off Alhamdulillah.

May Allah give you long rule for muslims' turnaround and reward you with Jannatul Firdous. Aameen