
لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان کی مبینہ طور پر ووٹر سے پیسوں کے عوض ووٹ لینے کی یقین دہانی کی فوٹیج سامنے آ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نذیر چوہان مبینہ طور پر ووٹوں کی خریدوفروخت کا غیر قانونی کام کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں نذیر چوہان کو اپنی جیب سے ووٹر کو دس ہزار روپے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ نذیر چوہان2018 کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ جہانگیر ترین گروپ کا حصہ تھے جو منحرف ہونے کے بعد ڈی سیٹ ہوئے۔
نذیر چوہان میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ان کے لیے ہر حال میں یہ الیکشن جیتنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ زندگی اور موت کا الیکشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547954135810674688
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nazir-chohaan-voteee.jpg