وٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بیک اپ پالیسی تبدیل کرنے کا اعلان

3whaapspspplyijfj.png

صارفین کو غیرضروری فائلز یا وٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی تجویز کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائیگا: رپورٹ

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز وٹس ایپ اور گوگل استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ فون رکھنے والے صارفین کے لیے بیک اپ پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وٹس ایپ اور گوگل کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے سب سے پہلے اس تبدیلی کا اطلاق دسمبر 2023ء سے وٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے شروع کیا جائے گا۔ نیا سال شروع ہونے کے بعد آہستہ آہستہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیک اپ پالیسی تبدیل کر دی جائے گی۔

اعلان کے مطابق اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین چیٹ ہسٹری، تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ محفوظ کرنے کے لیے گوگل کی ڈرائیو سٹوریج (15 جی بی) استعمال کریں گے۔

سٹووریج کم ہونے کی صورت میں گوگل کی طرف سے صارفین کو غیرضروری فائلز یا وٹس ایپ تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی تجویز کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کو گوگل کلائوڈ سٹوریج کو 15 جی بی سے بڑھانے کے لیے گوگل ون پلان کا انتخاب کرنے کا نوٹیفیکیشن بھیجا جائے گا۔ وٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق اس فیچر کو اینڈرائیڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نئے سال کی پہلی ششماہی تک متعارف کروا دیا جائے گا جس کے لیے صارفین کو 30 دن پہلے انتباہی پیغام جاری کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کی طرف سے کی گئی اس تبدیلی کا نوٹیفیکیشن صارفین کو چیٹ بیک اپ میں بطور بینر ظاہر ہو گا۔ ایسے صارفین جو اپنا ڈیٹا بیک اپ کیلئے گوگل اکائونٹ استعمال نہیں کرنا چاہیں گے ان کے پاس نئی اینڈرائیڈ ڈیوائس پر منتقل ہونے کے لیے وٹس ایپ چیٹ ٹرانسفر کا آپشن استعمال کرنے کا آپشن بھی موجود ہو گا۔

واضح رہے کہ گوگل اکائونٹ سٹوریج 15 جی بی کی حد تک پہنچنے پر آپ کو غیرضروری تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کر کے جگہ خالی کرنی پڑے گی۔ آپ کے پاس اگر کام کی جگہ پر گوگل ورک سپیس سبسکرپشن موجود ہے تو آپ کے سٹوریج کوٹہ پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ اینڈرائیڈ موبائل صارفین اس وقت گوگل ڈرائیور سٹوریج پر وٹس ایپ بیک بغیر کسی حد کے محفوظ کر رہے ہیں۔
 

XGhostX

Senator (1k+ posts)
Google please teach about back up to duffers also, so that they can go far free and fair elections in Pakistan.
Aur India walay inko Train ki patrion par hagna sikhayen. Yeh bhosri walay jahan khatay hain wahin hagthe hain. Jolly Good Choothias ...