ویڈیو اسکینڈل: نور عالم خان کاسابق چیئرمین نیب کوپی اے سی میں بلانے کاعندیہ

2chirmannabnooralamkhan.jpg

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے ویڈیو اسکینڈل میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو پی اے سی میں بلانے کا عندیہ دیدیا۔

اجلاس میں جسٹس (ر) جاوید اقبال اور طیبہ گل نامی خاتون کے ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ ایک خاتون نے سابق چیئرمین نیب کے خلاف شکایت بھیجی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے بتایا کہ طیبہ گل کی طرف سے نہ صرف سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال بلکہ ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1539588712790622208
نور عالم خان نے خط کی کاپی میڈیا اور ممبران کمیٹی کو بھی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون کی شکایت چئیرمین نیب کو بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے اجلاس میں سوال اٹھایا کہ کیا ہمیں سابق چیئرمین نیب اور خاتون کو بھی بلانا چاہیے؟

نور عالم خان نے کمیٹی کے سامنے کہا کہ ہمیں ہر ایک کو کہنے اور سننے کا موقع دینا چاہیے، دونوں لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔ مگر یہ بھی یاد رہے کہ سابق چیئرمین نیب ہو یا کوئی اور اگر کسی نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے تو اس کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا۔

FV2aHJ3XEAA_wVx


نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ويڈيوز ميں نے ديکھی بھی ہيں، اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچايا جائے گا۔ الزام لگانے والے کو ثبوت لانا پڑيں گے جبکہ سابق چيئرمين نیب اور خاتون کو اپنی بات کہنے کا پورا موقع ديا جائے گا۔

یاد رہے کہ مئی 2019 میں نجی ٹی وی نے چیئرمین نیب کی ٹیلی فونک گفتگو اور طیبہ گل سے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی اپنے دفتر میں ملاقات کی ویڈیو نشر کی تھی۔