ویڈیو:پی ٹی آئی حکومت میں تاریخ رقم،پہلی بار صدر مملکت عدالت میں پیش

arif-alvi-court-p.jpg


پاکستان تحریک انصاف نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار صدر مملکت عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،صدر مملکت عارف علوی کی روسٹرم پر گفتگو میں کہا کہ ہمارے ہاں امیر غریب کیلئے انصاف کا معیار یکساں نہیں،اس کیس میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، عام آدمی کی طرح عدالت پیش ہوا ہوں۔

صدرعارف علوی نے مزید کہا کہ مجھےقانون کے مطابق استثنی حاصل ہے،پتاجلاکہ عدالت فیصلہ لکھنے والی ہے،سوچایہ نہ ہو استثنیٰ کی وجہ سےکوئی فائدہ ملے،مجھ پرکسی کواسلحہ فراہم کرنےکاالزام عائد کیاگیا،میں خود حاظرہوکرعدالت کو اپنی صفائی دینا چاہتا تھا،

عدالت سے جلد فیصلہ سنانے کی درخواست ہے،بابر اعوان نے کہا کہ پہلی بار کوئی صدرمملکت عدالت میں پیش ہوا ہے

انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت، بشمول صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، کو 2014 کے دھرنے کے مقدمات پر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،ڈاکٹر عارف علوی نے جب صدر مملکت کا عہدہ سنبھالا تو ان کے وکیل نے ان سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی تجویز دی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1499616221439967234
آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے مطابق صدر مملکت یا گورنر کے عہدے پر ہوتے ہوئے ان اشخاص کے خلاف کسی بھی عدالت میں مجرمانہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی،صدر مملکت ٹرائل کا سامنا کرنے اور تمام سماعت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

سال 2014 میں دیئے گئے دھرنے کے کیس میں پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، ڈاکٹر عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم کے خلاف دھرنے کے دوران تشدد پر ورغلانے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لگائی تھیں۔

کیس میں استغاثہ کے مطابق 3 افراد کا قتل ہوا تھا، 26 زخمی تھے جبکہ 60 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ استغاثہ نے 65 تصاویر، اسٹکس اور کٹر وغیرہ بھی عدالت میں بطور ثبوت جمع کرائے تھے۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ دھرنا پر امن نہیں تھا اور ملزمان نے 3 سال بعد ضمانت لی تھی۔

31 اگست 2014 کو پی ٹی آئی اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس اور وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ کیا تھا جس کے دوران ان کی شاہراہ دستور پر تعینات پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی تھی۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جی جی الله ہم سب پر رحم فرماۓ اور آسیب زدہ دماغوں کو آزاد فرماۓ جی - آمین
جی شکریہ، بس آپکی دعاوں کا سہارا ہے ورنہ خوف تھا فوج ، چودھری اوز زرداری سے ملکر مجھ حقیر کے خلاف بھی ؛؛ تحریک تنسیخ اکاونٹ ؛ نہ لے آئیں جسکی مسلسل کوشش اور خواہش پچھلے ساڑھے تین برس سے جاری ہے ، اور اسکے لیئے با جی ملک سمیت سب کچھ داو پر لگانے کو تلی تھیں ۔ خیر آپ نے دعا کر دی شاید اب راوی چین لکھے گا۔
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
جی جناب درست فرمایا اے تسی پٹواری دے گھر وچ ہی وڑ گیا سی --- اے پاکستان دے قانون اور اس دے احترم وچ وڑ گیا سے اور اس نوں پامال کرن لگ پیا سی
اشا !! گھر وچ وڑ کے ایہ تہاڈیاں چیزاں وی پامال کرنے لگ پیا سی ؟؟؟ اس دی ام پیچ منٹ کرو اکھاں میٹ کے
?
 

Husaink

Prime Minister (20k+ posts)
breaking the law of Pakistan Sir. Instigating and encouraging the vandalism on a state institute.
ٹھیک ہے جی !! یہ نیچے ریاستی ادارہ نہیں ہے پٹواری ارکان حج ادا کر رہے ہیں
??