کراچی کے علاقے کورنگی میں اسٹریٹ کرمنلز نے سبزی فروش بھی نہ چھوڑا اور لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں نے سبزی فروش کو لوٹ لیا جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ، فوٹیج میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سبزی فروش ایک گلی میں کھڑا سبزی بیچنے کی کوشش کررہا ہے،ا سی اثناء میں دو نوجوان سبزی فروش سے کچھ دور رک جاتے ہیں جن میں سے ایک نوجوان پیدل جبکہ دوسرا موٹرسائیکل پر سبزی فروش کی طرف بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔
بعدازاں پیدل نوجوان سبزی فروش کو پستول دکھاکر اسکی جیبوں کی تلاشی لیکر سے پیسے نکال لیتا ہے جس پر سبزی فروش کسی قسم کی مزاحمت نہیں کرتا۔
ملزمان کو جاتے جاتے سبزی فروش سے سبزی بھی لوٹ کر فرار ہوتے دیکھاجاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق سبزی فروش کو لوٹنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ 2021 کے آٹھ ماہ کے دوران کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 50 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ وارداتیں موٹرسائیکل چھیننے، اسکے بعد موبائل فونز اور گاڑیاں چھیننے کی ہیں۔
پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال 8 ماہ کے دوران شہریوں سے 34 ہزار 181 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں ،شہریوں کو 14 ہزار 578 موبائل فون اور ایک ہزار 268 گاڑیاں چھینی گئی ہیں۔
ان وارداتوں میں 54 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 458 افراد زخمی ہوئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dak1u112.jpg