ٹی وی چینلز قانون کے مطابق اشتہارات کی آمدن سے مخصوص حصہ ادا کریں،پیمرا

10Pmerarevenuenotice.jpg


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں ہونے والی آمدنی کا مخصوص ریونیو جمع نہ کروانے پر نوٹس جاری کردیا ہے۔

16 مارچ کو جاری کردہ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی مد میں حاصل ہونے والی آمدنی کا 5 فیصد اور ساڑھے 7 فیصد ( بالترتیب نیوز اور انٹرٹینمنٹ) ریونیو پیمرا کو ادا کرنا لازمی ہے اور سرکارکو اس ادائیگی قانونی ہے، یہ قانون پیمرا کے لائسنس میں بھی شامل ہے اور تمام ٹی وی چینلز کے مالکان نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔

پیمرا کے مطابق گزشتہ کئی سالوں سے ٹی چینلز پیمرا کو یہ ادائیگی نہیں کررہے،پیمرا قوانین 2009 کے مطابق تمام ٹی وی چینلز پر یہ لازمی ہے کہ مالی سال کے اختتام پر اپنے ادارے کا کسی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے آڈٹ کرواکے اس کی رپورٹ پیمرا کو جمع کروائیں تاکہ ادارہ اس رپورٹ کی بنیاد پر اشتہارات پر اپنی آمدنی کا حساب لگا کر وصولی کرسکے۔

Whats-App-Image-2022-03-16-at-5-28-57-PM.jpg


پیمراکے نوٹس میں پیمرا قوانین 2009 کی مذکورہ شق بھی شامل کی گئی جس کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز ہرمالی سال کی آخری تاریخ سے کم از کم تین ماہ قبل چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے کروائی گئی آڈٹ رپورٹ پیمرا کو پیش کی جائے گی۔

Whats-App-Image-2022-03-16-at-5-28-56-PM.jpg


پیمرا کے مطابق ادارے کی جانب سے ٹی وی چینلز کو اس ادائیگی کیلئے متعدد موقع دیئے جاچکے ہیں اور انہیں اظہار وجوہ کے نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں، ایک خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس نے ٹی وی چینلز کو اپنے دفاع کا موقع بھی دیا تاہم ٹی وی چینلز مالکان کی ایک بڑی تعداد نے اپنے گوشواروں کی تفصیلات اتھارٹی کو مہیا کرنے سے انکار کیا، صرف 8 کمپنیوں نے اپنے مالیاتی گوشوارے جمع کروائے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ ٹی وی چینلز مالکان پر ادارے کے اربوں روپے واجب الادا ہیں تاہم چینلز کی انتظامیہ یہ رقم سرکاری خزانے میں جمع کروانے میں حیل و حجت سے کام لے رہی ہے اور یہی نہیں ساتھ ہی اپنے ٹی وی چینلز کا استعمال کرتے ہوئے ادارے اور حکومت کو بدنام کرنے کیلئے بے جا پراپیگنڈہ کیا جارہا ہےتاکہ عوام کو گمراہ کیا جاسکے۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
A great request by PEMRA. I hope TV channels will consider this request. If not then its okay.
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
Yes on paper its a regulatory body but when was last time they implemented anything authorised to them? How come Channels were not paying dues for a long period?
Because of stay orders in courts. All Pemra orders are challenged in Patwari courts