ٹی 20ورلڈ کپ، بدترین شکست پر بھارتی برہم، آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ

IPL.jpg


بھارتی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین سیخ پا ہو گئے اور مقبول ترین ترین بھارتی کرکٹ لیگ "آئی پی ایل" پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ بھارت نے اب تک 2میچز کھیلے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر اس کا بھرکس نکالا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست سے دو چار کیا ہے۔


بھارتی سورماؤں کی ورلڈ کپ میں اسے طرح دھول چاٹ پرفارمنس پر کرکٹ شائقین پھٹ پڑے ہیں اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اپنے رویے کو بدلے اور ٹیم کا بیڑہ غرق نہ کرے۔

https://twitter.com/x/status/145482919381284045
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ بھارت کے جیتنے سے پٹاخے پھوٹتے ہیں تو اس سے آلودگی بڑھتی ہے اس لیے بھارت نے نہ جیتنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1454904634737258496
گورو گوئل نے کہا کہ یہ کھلاڑی پیسے کیلئے کھیلتے ہیں اب ملک کیلئے کھیلنا ان کو نہیں آتا۔

https://twitter.com/x/status/1454859261759012869
اس صارف نے بھی کہا کہ پیسہ کمانا کام ہے ملک گیا بھاڑ میں۔

https://twitter.com/x/status/1454850043618361344
دیو سولنکی نامی صارف نے کہا کہ ان بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھیں پیسے پر ٹکی ہیں، یہ ملک کو نہیں دیکھ پا رہے۔

https://twitter.com/x/status/1454844900734767118
کپل مشرا نامی سوشل میڈیا صارف نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1454847472539291654
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ آئی پی ایل کیلئے نہیں اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1454980577325617153
https://twitter.com/x/status/1454879315808620545
https://twitter.com/x/status/1454856225355493384
https://twitter.com/x/status/1454912970404868106
ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکستوں کی وجہ بتا دی۔ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین ہار پر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میچوں میں پریشرکو ہینڈل ‏نہیں کر سکے۔

بھارتی کپتان نے کیوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نےہم سے بہتر کھیلا ہم نیوزی لینڈکےخلاف ‏بھی کھل کرنہیں کھیل سکے۔
 
Last edited by a moderator:

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
آئی پی ایل میں ٹولے لگا لگا کر تھک گیے تھے. یہ ٹورنامنٹ کہا کھیلا جانا تھا
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عزت اور ذلت میرے سوہنے رب کے ہاتھ میں ہے جسے چاہتا ہے عزت دیتا اور جسے چاہتا ہے ذلت، لہذا اس آیت کریمہ کو پڑھنے والا مطمئین ہوجاتا ہے جو اختیار بندے کو دیا ہی نہیں اس پر کیا بحث کرنا؟
انڈین ٹیم کو جو عزت ملی تھی وہ بھی رب نے دی تھی انہوں نے ہرٹیم کو اس کے ملک میں جاکر شکست دی پاکستان کو بھی چھ بار ورلڈ کپ میں ہرایا تھا اس وقت ہم ضرور غلط راستے پر ہونگے مگر جب انڈینز اتنی عزت ملنے کے بعد تکبر میں آگئے تو اللہ کی قدرت نے انہیں ان کی اوقات یاد دلا دی کہ جو عزت ملی تھی وہ تمہاری نسلی برتری یا تعلیمی برتری یا مال و دولت کی برتری سے نہیں ملی تھی۔ اس لئے ان سب چیزوں کے باوجود عزت واپس لے لی گئی
ویسے ببر شیر کچھ زیادہ ہی مولوی نہیں بن گیا؟
?