پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں:سربراہ آئی ایم ایف

imf.png


پاکستان صرف امیروں سے مزید ٹیکس لے،سربراہ آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں اور غریبوں کو تحفظ دیا جائے، یہی وہ بات ہے جو پاکستان کے عوام بھی چاہتے ہیں۔

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی,نیویارک میں ملاقات کے دوران معاشی تعاون اور استحکام کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا,نگراں وزیرِ اعظم اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات 25 منٹ تک جاری رہی۔اس ملاقات میں نگراں وزیرِ اعظم کے ساتھ نگراں وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے بعد ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعظم نے کہا سربراہ آئی ایم ایف کے ساتھ ملاقات تعمیری رہی,نیویارک میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کی۔

https://twitter.com/x/status/1704621901643944115
کرسٹالینا جارجیوا سے سوال کیا گیا کہ پاکستان کے غریب عوام کے لیے آئی ایم ایف کا پروگرام سخت ہے اور غریب آدمی اس میں شدید مشکلات کا شکار ہو چکا ہے، اس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ پاکستان کے عوام کے مفاد میں ہیں۔

انہوں نے کہا ان اقدامات کا مقصد معیشت کی بحالی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارنا ہے، اگرچہ مشکلات ہیں لیکن ہم پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نیویارک میں بل اینڈ ملینڈا گیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات ہوئی,وزیرِ اعظم انوار الحق اور بل گیٹس کے درمیان پاکستان سے پولیو کے خاتمے، صنفی مساوات اور بچوں کی نشوونما سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر سے پولیو وائرس کی منتقلی کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہیں,بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے مائیکرو سافٹ کمپنی کے سربراہ بل گیٹس نے ملاقات تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی۔
 

stoic

Minister (2k+ posts)
Kristalina seems to have more empathy for the Pakistanis than this joker of a puppet and his handlers.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پاکستان سے کہہ رہے ہیں کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیے جائیں:سربراہ آئی ایم ایف​





اور میں نے سربراہ آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے بتا دیا ہے کہ مائی باپ ہمارے اندر اتنا ترپڑ نہیں . انوار کُکّڑ

جو دے دے اسکا بھی بھلا اور جو نہ دے...... کوئی گل نئیں، فیر سئی

Digital_Pakistani

stoic

 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
شریف خاندان ٹیکس دے؟ جنہیں نہ تو اپنی جایدادوں کا پتہ ہوتا ہے نہ. اربوں روپے ان کا اکاونٹس میں آتے ہیں ان کا تو وہ ٹیکس کس حساب سے دیں؟ یا پھر ٹیکس کیانی مشرف راحیل شریف باجوہ یا حافظ دے؟ کون ان پر ٹیکس لگانے کی جرات کرے؟ یا پھر ٹیکس ملک ریاض یا منشا جیسے لوگ دیں؟ وہ چھتر کھا کر آرمی چیف کو پیسے دیتے ہیں اس کی میٹنگز میں بیٹھ کر لیکن ٹیکس نہیں دیں گے
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Taxing the rich = Taxing patwari corrupt businessmen and traders which is 90% pmlun vote bank. So that is never going to happen.
 

ڈاکٹر زبیر چودھری

Politcal Worker (100+ posts)
پاکستان صرف امیروں کے لئے ہے ، غریبوں کے لئے عذاب ، لیکن یہ ہی غریب ان کو ووٹ دے کر امیر بناتے ہیں پھر عذاب بھگتتے ہیں
عوام سوچ بدلے پھر قوم بدلے گی

خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جس کو اپنی حالت آپ بدلنے کا​
 

ranaji

President (40k+ posts)
سلامتی کونسل کے اجلاس والے کمرے میں عارضی وزیر اعظم ککڑ کا سیلفی کھینچنا پاکستان کی سفارتی محاز پر بہت بڑی کامیابی ہے انڈیا میں ککڑ کی اس سیلفی کے بعد صف ماتم بچھ گئی ہے