پاکستان فیٹف کی تعمیل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا:دفتر خارجہ

FATF-pakistan-fg.jpg


پاکستان کیلیے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان فیٹف کی تعمیل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فیٹف کی 40 میں سے 38 تجاویز پر عمل کرچکا ہے، جس کے بعد پاکستان کو عملدرآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جاری جائزہ امور کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتا ہے،فیٹف جائزہ ٹیم کی تیار کردہ رپورٹ اکتوبر کے پلینری اجلاس میں پیش کی جائے گی، دفترخا رجہ نےکہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی تکنیکی ٹیم نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔

فیٹف ٹیم نے تمام نکات پر ہر ادارے سے تفصیلی بات چیت کی، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے نکتہ نظر سے ایف اے ٹی ایف ٹیم کا دور ہ پاکستان کامیاب رہا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے ایف اے ٹی ایف سے متعلق عزم اور کارکردگی کا زمینی جائزہ لینا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان جاری جائزہ امور کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھنا چاہتا ہے،پاکستان نے گزشتہ 4 سالوں میں متواتر انتھک کاوشوں سے دونوں جامع پلانز پر عملدرآمد کیا،پاکستان مستقبل میں بھی اس حوالے سے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جون 2022 ء میں فیٹف کے دونوں ایکشن پلانز کو مکمل کرنا پاکستان کے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی طرف سے اس سال جون میں دونوں ایکشن پلانز کی تکمیل درحقیقت ایف اے ٹی ایف کی طرف سے ایف اے ٹی ایف معیارات پر اعلیٰ سطح کی تاثیر حاصل کرنے کا اعتراف ہے۔