پاکستان میں انتخابات تاخیر کا شکار ہوں گے؟ غیرملکی ماہرین کا دعوٰی

election-pakistan-one-all-ele.jpg


چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور نئی مردم شماری کی اجازت کے بعد غیر ملکی ماہرین کہتے ہیں پاکستان میں انتخابات اب دور چلے گئے،

اگر قومی اسمبلی 9 اگست کو تحلیل ہو جاتی ہے تو عام انتخابات 8 نومبر تک ہوں گے لیکن اب مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے نتیجے میں یہ انتخابات ”مہینوں“ کے لیے مؤخر ہو سکتے ہیں،مسلم لیگ ن کی زیرقیادت وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان دونوں نے نئی حلقہ بندیوں کے بارے میں اپنے اعلان کردہ مؤقف کو تبدیل کر دیا، جس سے اگلے انتخابات 2023 سے آگے بڑھ کر ممکنہ طور پر 2024 کے درمیانی مہینوں تک ملتوی ہوجائیں گے۔

قانونی ماہر اور سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری کہتے ہیں الیکشن کمیشن قانونی طور پر نئی حد بندی کرنے کا پابند ہے، جس میں کم از کم چار ماہ لگیں گے،الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 17(1) کے تحت، الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی، تمام صوبائی اسمبلی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات کے لیے علاقائی حلقوں کی ہر مردم شماری کے بعد نئے سرے سے حلقہ بندیاں کرنی ہوتی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1687803452016017408
الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے اور دیگر متعلقہ اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہوگی، انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل تک ملتوی ہوسکتے ہیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی طرح مرکز، سندھ اور بلوچستان میں آنے والا نگراں سیٹ اپ بھی ایک توسیعی مدت کے لیے آئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1687855398487805952
گزشتہ ماہ کم از کم دو وفاقی وزرا نے دعویٰ کیا تھا ڈیجیٹل مردم شماری کے سرکاری نتائج کی اطلاع نہیں دی جائے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے،واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگلمین نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ’کچھ عرصہ قبل، پاکستان کا سیاسی بحران تھوڑا سا کم ہوتا ہوا نظر آیا، حکومت نے عہدہ چھوڑنے اور انتخابات کی تیاری کے لیے نگراں حکومت کے لیے راستہ بنانے کا وعدہ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1687817210159583232
لیکن اب خان کی دوبارہ گرفتاری اور اس بات کا اشارہ کہ انتخابات میں تاخیر ہو سکتی ہے، کچھ بھی ممکن ہوسکتا ہے،مائیکل کوگلمین نے لکھا امریکا پاکستان کی ملکی سیاست میں مداخلت پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان میں فوج کے ساتھ اس کے تعلقات بڑے ہیں، مجھے امید ہے کہ امریکا خاموش ہی رہے گا۔

https://twitter.com/x/status/1687804787029315586
مشترکہ مفادات کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے دی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں نتائج متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، پاکستان کی کل آبادی چوبیس کروڑ سے زائد ہوگئی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں آئینی بحرانی کیفیت تھی جس کو اب دور کرلیا گیا، مردم شماری نتائج کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی،الیکشن نئی مردم شماری پر ہوں گے۔
 

Phoebusrex

Senator (1k+ posts)
What else these crooks can do? Question is how long they will keep things like this. Even Ayub, Zia and Musharraf all had to stage sham democracy setup. And they could not pull it up more than three years....