پاکستان کےامریکہ میں سابق سفیر دھمکی آمیز خط پر این ایس سی کوبریفنگ دیں گے

asad-majeed-khan-nca.jpg


سابق امریکی سفیر اسد مجید دھمکی آمیز خط پر این ایس سی کو بریفنگ دیں گے

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوپہر دو بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا،اجلاس میں وفاقی وزرا اور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔

اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،سیکیورٹی ادارے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر غور کیا جائیگا،امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان آج قومی سلامتی کمیٹی کو گزشتہ ماہ پی ٹی آئی حکومت کو بھیجے گئے خط پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت کار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے وزیر اعظم آفس میں بلائے گئے این ایس سی اجلاس میں شرکت کریں گے،جس میں مبینہ دھمکی آمیز خط پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوگا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کو عوامی اجتماع میں ایک خط لہراتے ہوئے کہا تھا ملک میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے، حکومت گرانے کی سازش کی جارہی ہے، خط میں تحریک عدم اعتماد کا بھی ذکر کیا گیا،دعویٰ کیا گیا کہ ان کی حکومت کو امریکہ سے خطرہ ہے اور اپوزیشن اس سازش میں ملوث ہے۔

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے گرائی گئی اور حال وزیراعظم کے روسی دورے کی وجہ سے ایسا ہوا،امریکہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے تحریک عدم اعتماد کے پیچھے غیر ملکی سازش کے تاثر کو بھی مسترد کر دیا تھا۔

14 اپریل کو ایک پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے واضح کیا تھا کہ گزشتہ ماہ این ایس سی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں "سازش" کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا تھا،این ایس سی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر غور کے لیے بلایا تھا۔ تمام سروسز چیفس اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم کا عہدے سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرے گی جہاں عسکری قیادت قانون سازوں کو بریفنگ دے گی۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
We all know he is a dummy PM, and the army already attended the meeting, so what is this drama for?

The drama would be to call the relevant ambassador and he will make a vague statement which would mean that there was no real threat but this was what he perceived and reported back. They will pressurize him to get the statement which govt and army wants and obviously he being a govt employee will act accordingly.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
عمران نے بیانیہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ فواد چودھری کے صرف ایک بیان نے اس جھوٹ کو ننگا کردیا