پختونخوا میں نیا سیاسی بحران،اعظم خان کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل؟

GhalumAli-AzamKhan-KP.jpg


نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اعظم خان کو ڈائریا کی شکایت پر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث گزشتہ شب پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہو گیا۔
مرحوم اعظم خان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 3 بجے ان کے آبائی علاقے چارسدہ میں ادا کی جائے گی۔

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد نگران صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی۔

21 جنوری2023کوبطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عہدے کا حلف اٹھانے والے اعظم خان کو گزشتہ روز طبیعت کی ناسازی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا نگران وزیراعلیٰ کے پی کے انتقال کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہو چکی کیونکہ کابینہ وزیراعلیٰ کے ساتھ منسلک ہوتی ہے، اگر وزیراعلیٰ کسی وجہ سے استعفیٰ دیدیں یا برطرف ہو جائیں تو کابینہ خود ہی تحلیل ہو جاتی ہے۔

کنور دلشاد نے کہا کہ جب تک نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا فیصلہ نہیں ہو جاتا اس وقت تک تمام اختیارات گورنر کے پاس چلے گئے ہیں اور صوبے کے تمام انتظامات گورنر چلائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نئے نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سینیٹ میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے ایک ہفتے میں کسی ایک نام پر اتفاق سے فیصلہ کرنا ہے، اگر سینیٹ میں باہمی اتفاق سے فیصلہ نہیں ہوتا تو پھر یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

خیبر پختونخوا کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اعظم خان کا نام پیش کیا گیا تھا اور جب یہ نام سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے سامنے رکھا گیا تھا تو انہوں نے فوری طور پر اعظم خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا تعینات کرنے کی منظوری دیدی تھی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

انہوں نےکہا کہ مرحوم اعظم خان کے ساتھ ملاقاتوں میں اُنہیں ایک شریف النفس انسان پایا ۔صدر مملکت نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اورصبر جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے مرحوم اعظم خان کیلئے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ملک میں مارشل لاء ہے اسلیے جو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر انکل وہسکی ،چاہے گا اسے وزیر اعلیٰ لگا دیا جائیگا اسمیں سیاسی یا آئینی بحران کہاں سے آگیا؟
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
ملک میں مارشل لاء ہے اسلیے جو چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر انکل وہسکی ،چاہے گا اسے وزیر اعلیٰ لگا دیا جائیگا اسمیں سیاسی یا آئینی بحران کہاں سے آگیا؟
جی، جی،،، کالے بُنڈ والے بزدل پھوجیوں کے پاس
مرحوم وزیرِ اعلیٰ جیسے پالتوؤں کی کوئی کمی نہیں ۔ ۔ ۔
ھک ھور پالتو چند گھنٹوں بعد ہی، جنازے سے پہلے کرسی سنبھال لے گا