پرویزالہیٰ کی مبینہ آڈیو لیک پر صحافیوں ودیگرسوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

jameel-and-sabir-shakir-and-sm-pr.jpg


سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور صدر سپریم کورٹ بار عابدزبیری کی ایک مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے جس پر دونوں فریقین سمیت حکومت کا بھی ردعمل آچکا ہے تاہم اس بارے میں صحافی کیا رائے رکھتے ہیں آپ کو بتاتے ہیں۔

اینکر پرسن جمیل فاروقی نے کہا سوال تو بنتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پریس کانفرنس میں آڈیو لیک کو جسٹیفائی کیوں کر رہے ہیں ؟ یہ لیکڈ آڈیو ایک پریس کانفرنس میں چلا کر کیا ثابت کیا جا رہا ہے ؟ اگر حکومت ایسی لیکس کی ذمہ داری لے رہی ہے تو اخلاقیات کے بھاشن کیوں ؟ کوئی فرانزک کوئی ثبوت ؟

https://twitter.com/x/status/1626217427490205696
عمر جٹ نے کہا سیاستدانوں کی ریکارڈنگ پر آپ خاموش رہے۔بیورو کریٹس کی آڈیوز پر خاموش رہے۔اعظم سواتی کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ پر آپ خاموش رہے، معزز عدلیہ بات آب آپ کے گھروں تک آ چکی ہے، ہمت کریں اور بلائیں ذمہ داروں کو اور پوچھیں یہ ویڈیو آڈیو ریکارڈنگ کا مکروہ دھندہ کون کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1626221703230816264
عمر جٹ نے مزید کہا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ درخواست گزار کے براہ راست اعتراض کے باوجود درخواست گزار کے مقدمہ بینچ سے الگ نہیں ہوئے تو ایک مبینہ آڈیو جس میں سپریم کورٹ کے جج کا صرف حوالہ دیا گیا وہ کیوں الگ ہونے چاہئے؟ کیا آپ نے اس وقت بھی یہی سوال پوچھا تھا؟

https://twitter.com/x/status/1626220471363702785
فہیم اختر ملک نے لکھا اب پتہ چلا ہماری عدالتیں کیوں کھل کر ناانصافی کے خلاف کھل کر فیصلے نہیں کرتیں کیونکہ یہ کال ریکارڈنگ کرنے والے ویڈیو بنانے والے اور ہیکنگ کرنے والے کہاں کہاں پہنچے ہوئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1626268890585001988
ثاقب ورک نے کہا اس ملک میں الیکشن کی بات کرنا ہی جرم بن گیا ہے، جو بھی الیکشن کرانے سے متعلق بات کرتا، اسکی آڈیو آجاتی ہے، بہرحال کل سپریم کورٹ کو آڈیوز بنانے والوں کی تسلی کرنی چاہیے تاکہ یہ بیہودہ سلسلہ بند ہو !

https://twitter.com/x/status/1626198544234192897
صابر شاکر نے اس معاملے پر کہا کہ آڈیو وڈیو ریکارڈنگ لیک کا سوموٹو ہوا تو ماضی بعید کی ریکارڈنگ تک بات جا سکتی ہے اس پر آج سنجیدگی سے سوچا جائیگا اور پھر ایک تیر میں کئی شکار ہوسکتے ہیں جس میں شہباز شریف بھی قربان ہوسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1626350687083761664
عمردراز گوندل نے لکھا کہ پہلے آڈیو لیک کرو پھر کہو جج کو بینچ کا حصہ نہیں ہونا چاہیے ، یہ اسکیمیں بہت پرانی اب نہیں چلیں گی۔ عمران خان نے چند روز پہلے کہا تھا عدلیہ کو ہماری ضرورت پڑے گی ، وہ وقت آگیا ہے کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں کے سامنے بند باندھا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1626280648532172802
وقار ملک نے کہا اگر کچھ جج کمپنی کے سامنے ڈٹ گئے ہیں تو قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی قوم آپکا دفاع کرے گی ایک بار قوم کو یہ احساس دلائیں کہ آپ آئین کے محافظ ہیں آپ بنیادی حقوق کے محافظ ہیں قوم آپکو سر آنکھوں پہ بٹھائے گی آڈیو لیک کمپنی کی بوکھلاہٹ ہے اور کچھ نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1626280335435567105
خاتون اینکر مہوش نے کہا رانا صاحب عوام مہنگائی سے مر رہی ہے۔ مگر آپ کا فوکس ایک آڈیو لیک ہے۔ پریس کانفرنس آپکی منہگائی پہ ہونی چاہئے تھی، پیٹرول کی قیمتوں پے ہونی چاہیے تھی۔ مگر آپ بے حس سیاستدانوں کو عوام کی فکر ہی نہیں بلکہ آپ کے ذہن پے عمران خان ہی منڈلا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1626217397320577029
سحرش مان نے لکھا اِدھر جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس کو نوے روز کی خلاف ورزی کا سوموٹو لینے کا کہا ۔۔اُدھر “انہوں” نے جسٹس مظاہر کی مبینہ آڈیو لیک کر دی ۔۔ گڈ ہو گیا۔

https://twitter.com/x/status/1626238928587218946
وکیل عبدالغفار نے کہا مائی لارڈ کاش تب نوٹس لے لیا ہوتا جب عمران خان کی آڈیوز لیک کی جا رہی تھیں اور جس کا آفتاب اقبال کے ذریعے جو اعتراف کیا گیا ہے عمران خان آپ سے مسلسل درخواست کرتے رہے لیکن آپ نے ایکشن لینا مناسب نہ سمجھا اور آج جب حکومت کی پشت پر پاؤں آیا تو معزز جج SC کی ہی مبینہ آڈیو لے آئے۔

https://twitter.com/x/status/1626237622157713408
میجر ریٹائرڈ محمد عارف نے کہا رانے نے چوہدری پرویز کی آڈیو لیک کی ھے ۔ یہ آڈیو ٹھیک ھے یا غلط یہ بعد کی بات ھے ۔ پہلے یہ تحقیق ہونا چاہیے یہ کس نے ریکارڈ کی۔ ریکارڈ کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ ٹیلیفون ٹیپ کرنا جرم ھے۔

https://twitter.com/x/status/1626260860690698240
https://twitter.com/x/status/1626477898528968704
 
Last edited by a moderator: