پرویزخٹک نے عمران کیخلاف باتیں نہیں کیں؟ بیٹے کا وضاحتی بیان

imran-khan-pervaiz-khatak-imp.jpg


پرویز خٹک کا عمران خان کو چیلنج کا بیان، بیٹے کی تردید

سابق وزیر پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی چئیرمین کو مبینہ چیلنج کے بیان کو پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے بیان کو جھوٹ قرار دے دیا ،جیونیوز سے گفتگو میں اشتیاق خٹک کا کہنا تھاکہ پرویز خٹک عنقریب سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا والد پرویزخٹک نے عمران خان کےخلاف باتیں نہیں کیں،میرے والد کے نام سے منسوب تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ اچھا وقت گزرا، اس کے خلاف باتیں کیوں کریں۔

پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بدھ کو سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق پرویز خٹک پر کارکنوں کو پارٹی چھوڑنے کے لیے اُکسانے کا الزام تھا تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس کے بعد ان کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی تھی۔

پرویز خٹک نے دو جون کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا،پرویز خٹک 2013 کے الیکشن میں نوشہرہ سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر وزیراعلٰی خیبر پختونخوا منتخب ہوئے تھے،2018 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انہیں وزیر دفاع کا قلم دان سونپا تھا۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
khattak, qureshi, or asad umer ne khan par dabao dala ta bajwa ki extension par
Do not blame qureshi. Few media persons personally do not like him and always doing propaganda against him.
Qureshi has not done anything like khattak and Asad until now.