پرویز الٰہی کاہیلی کاپٹرریلیف کیلئےوقف،صوبائی کابینہ کاتنخواہ دینے کااعلان

pervaz-elahi-cm-flood-heli.jpg


پرویزالہیٰ نے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کیلیے اپنا ہیلی کاپٹر دے دیا

پرویزالہیٰ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلیے احسن اقدام سامنے آگیا،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر ریلیف کاموں کیلئے وقف کردیا،چوہدری پرویزالٰہی نے کابینہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو اسٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے، ہر حقدار کو اس کا حق دیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل اسٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان مہیا کیاجائے گا۔

پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ جاری ہیں، حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں 1136 افراد کی جان لے لی،سب سے زیادہ سندھ میں 402 بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات رپورٹ ہوئى،سولہ سو 34 افراد زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔

این ڈی ایم کی جانب سے حاليہ بارشوں سے ہونے والے جانى و مالى نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد 75 افراد زندگى کى بازى ہار گئے ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں کے باعث 1136 افراد جان کى بازى ہار گئے۔

سندھ میں 402 بلوچستان میں 244 اور خیبرپختونخوا میں 258 اموات ہوئى رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 501 مرد 227 خواتين جبکہ 386 بچے جان کى بازى ہارچکے ہیں۔
رپورٹ میں زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 1634 بتائی گئی ہے۔

سات لاکھ 35 ہزار سے زائد مال مويشى سيلاب میں بہہ گئے ملک بھرکے 162 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، رپورٹ کے مطابق دريائے سندھ میں چشمہ تونسہ گڈو اورسکھر بيراج پر تاحال اونچے درجے کا جبکہ دريائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرانتہائى اونچے درجے کا سيلاب ہے ۔