پرویز الہیٰ کو کہنے آئے تھے کیس میں اُن کی ضمانت نہیں ہوئی: پولیس

pervaiz-elahi-police-home-arrest.jpg


لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، پرویز الہیٰ گھر پر نہ ملے، آپریشن آٹھ گھنٹے تک جاری رہا،پولیس نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو یہ کہنے آئے تھے کہ کیس میں ان کی ضمانت نہیں ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا مزاحمت پر پولیس کو ایکشن کرنا پڑا،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ کی ضرورت نہیں تھی، پرویز الہٰی کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے۔


اینٹی کرپشن اور اینٹی رائٹس فورس نے آدھی رات کو پرویزالہیٰ کے گھر پر دھاوا بولا، بکتربند گاڑی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، اہلکار ظہور پیلس کی دیواریں کود کر اندر داخل ہوئے، گھر کی تلاشی لی۔


پولیس نے خواتین سمیت پچیس ملازمین کو حراست میں لے لیا، گھر کے اندر سے پولیس پر پتھراؤ اور پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کہتے ہیں پرویزالہیٰ کے ملازمین نے پولیس ٹیم پر پتھراؤ کیا اور پیٹرول بم پھینکے گئے،اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی گوجرانوالہ میں درج مقدمہ میں کی اور رہائش گاہ کے باہر ظہور الہٰی روڈ کو بند کردیا گیا تھا۔
 
Last edited by a moderator:

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
سرجی، اس سے پہلے حاجی-حافظ، اور اُسکے پالتو بھڑوا لیگ کونسی حمد و نعت کی محفلیں سجاتے رہے ہیں ۔ ۔ ۔