پشاور، ملزمان کی نوجوان سے اجتماعی زیادتی، موبائل و نقدی بھی چھین لی

ivctem-peshawar-pkk.jpg


پشاور کے علاقے رام کشن میں ملزمان کے گروہ نے نوجوان کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان شہری کو اغوا کر کے تہہ خانے میں لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، متاثرہ نوجوان کی حالت بگڑنے پر ملزم اس سے موبائل فون و نقدی بھی چھین کر لے گئے۔

پولیس کو موصول ہونے والی شکایت کے مطابق فرمان نامی ملزم متاثرہ نوجوان سے موبائل چھین کر فرار ہوا موبائل واپس لینے کیلئے متاثرہ نوجوان ملزم فرمان کے پیچھے گئے جو اسے ایک خالی پلاٹ پر پہنچ کر ہاتھ لگا جہاں سے ملزم متاثرہ نوجوان کو اسلحے کے زور پر ایک مکان کے تہہ خانے میں لے گیا۔

تہہ خانے میں ملزم فرمان کے دیگر ساتھی بلال و دیگر نے اسے ملکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسی کے موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے۔ شدید زیادتی کے باعث نوجوان کی حالت غیر ہو گئی جس کے باعث اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

پولیس نے میڈیکولیگل کے بعد ملزمان کے خلاف دفعہ 292،377 اور 365 کے تحت مقدمہ درج کر لیا