پنجاب، کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑیں گے : اسد عمر

assmbly-asad-umer-pakistan-pptr.jpg


پاکستان تحریک انصاف رواں ماہ ہی اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر قائم ہیں، اسد عمر نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا پہلے پنجاب اسمبلی توڑنی ہے یا دونوں صوبائی اسمبلیاں ساتھ، اس پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم یہ ضرور طے ہے کہ پنجاب اور کے پی اسمبلیاں دسمبر میں ہی توڑ دی جائیں گی۔

رہنما فواد چوہدری نے بھی واضح کردیا کہ بغیر انتخابات کے سیاسی استحکام نہیں آئے گا،عمران خان نے جلسے میں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملکی معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کرچکے ہیں،عمران خان نے کہا تھا کہ اتنی خطرناک صورتحال آج سے پہلے کبھی نہیں دیکھی، آواز نہ اٹھائی تو تباہی کے سب ذمہ دار ہوں گے،عمران خان نے شفاف الیکشن کا مطالبہ کردیا۔

 

GBREEDG

Voter (50+ posts)
اسمبلیاں توڑنے کی عمران بہت کوشش کر رہے ہیں مگر وہ دسمبر کی سردی میں فریز ہو گئی ہیں

اب لگتا ہے جون کی گرمی میں خود ہی 'تحلیل' ہو جائیں گی
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Not sure if i agree with dissolution this late.
ECP is in PDMs pocket. They will hold farce elections in KP and Punjab, and PTI could lose senate seats in March.
 

I Mian

Politcal Worker (100+ posts)
Not sure if i agree with dissolution this late.
ECP is in PDMs pocket. They will hold farce elections in KP and Punjab, and PTI could lose senate seats in March.
ECP will be in Army/ PDM ‘s Pocket in the Oct Nov Dec ….
Then what PTI will do then ?
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
ECP will be in Army/ PDM ‘s Pocket in the Oct Nov Dec ….
Then what PTI will do then ?
Senate elections are held based on provincial assemblies. By that account, PTI commands a fair increase in its senate presence, which should easily give them a voting edge in the senate. Why would they want to dwindle that by dissolving assemblies?