پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں:طاہر القادری

tahir-ulqadri-on-pnj.jpg


پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں،طاہر القادری

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پنجاب اسمبلی میں خون خرابے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان ایک ہی ہیں،انہوں نے یہ بات پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی، طاہر القادری نے چوہدری پرویز الہٰی کی خیریت بھی دریافت کی۔

ٹیلی فونک گفتگو میں طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کو سزا مل جاتی تو پنجاب اسمبلی میں یہ واقعہ پیش نہ آتا، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سزائے موت کے مرتکب ملزمان وزیر بنے بیٹھے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم کیپٹن عثمان ریٹائرڈ کو رہا کر دیا گیا۔


چوہدری پرویز الٰہی نے جواب میں کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سات سال بعد بھی غیر جانبدارانہ تفتیش نہ ہو سکی، کیپٹن عثمان ریٹائرڈ کی نگرانی میں ماڈل ٹاؤن آپریشن ہوا تھا۔

حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کے درمیان وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میدان جنگ بن گئی تھی،حکومتی اراکین نے اجلاس منعقد کرنے پر ڈپٹی اسپیکر اسمبلی دوست محمد مزاری پر تشدد کیا تھا اور اپوزیشن نے اسپیکر پرویز الٰہی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متاثر ہونے والی پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے، ترجمان تحریک انصاف کے مطابق آسیہ امجد پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پولیس تشدد کا نشانہ بنی تھیں ان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ کوما میں جاچکی ہیں،امید ہے معزز عدلیہ اور ادارے اس واقع کا نوٹس لے کر آسیہ امجد اور اہلِ خانہ کو انصاف دلوائیں گے

https://twitter.com/x/status/1516685537704349697
خاندانی ذرائع کے مطابق آسیہ امجد گزشتہ تیس گھنٹوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں اور ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے،آسیہ امجد راولپنڈی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔