پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید کتنے ارکان کابینہ میں شامل ہونگے؟

usman-buzdar-and-cb.jpg


صوبائی کابینہ پنجاب میں توسیع کا فیصلہ، مزید 4 ارکان کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا ، پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، متحرک اراکین میں سے 4 کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے متحرک اراکین پنجاب اسمبلی کو نمائندگی دینے پر غور شروع ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب حکومت کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 37 ہے جبکہ آئینی طورپر کابینہ میں 41 سے زیادہ ارکان شامل نہیں کیے جاسکتے۔


آئین کے آرٹیکل 130 کی شق نمبر6 کے تحت صوبائی اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد کے 11 فیصد سے زائد اراکین کو کابینہ میں شامل نہیں کیا جاسکتا، اس حساب سے پنجاب کی کابینہ میں کل وزراء کی تعداد 41 ہوسکتی ہے۔

چونکہ اس وقت پنجاب کابینہ میں مزید 4 وزراء کے شامل کیے جانے کی گنجائش موجود ہے لہذا پنجاب حکومت نے صوبائی اسمبلی میں متحرک اراکان کو کابینہ میں نمائندگی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے کی وزیراعظم عمران خان سے منظوری کے بعد نئے شامل کیے جانے والے وزراء کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا۔
 

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
نشئی خان نیازی نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

میں چھوٹی اور مختصر کابینہ بناؤ گا
اپوزیشن حکومت گرانے کی کوشش کرے گی تو کابینہ کا سائز بڑھے گا کم نہیں ہوگا کھوتے پٹواری
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
اب بہت دیر ہوچکی بزدی، جو تمہاری سرپرستی کرتی رہی وہ خود ٹارگٹ پر آچکی ہے اس کی کرپشن اور اقربا پروری کے سب گواہ ہیں لہذا یہ مقولہ تو تم نے سنا ہی ہوگا کہ باندری کے پاوں جلتے ہیں تو وہ اپنے ہی بچوں پر پاوں رکھ دیتی ہے
لہذا اب دیر ہوچکی مزید سرپرستی نہیں ہوگی ویسے بھی اب ڈیڑھ ماہ کی وزارت لے کر کون اپوزیشن کے سامنے کھڑا ہوسکے گا