پولیس کا ایکشن:پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو گرفتار کر لیا

dost-mazari-police-ar.jpg


پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللّٰہ کو گرفتار کرلیا گیا

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے قبل پبجاب پولیس نے ایکشن لے لیا, پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی، اسپیکر پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس سے پہلے عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کی گرفتاری کی تصدیق کردی,عنایت اللّٰہ لک کو لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے۔عنایت اللّٰہ لک عدالت جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے, انہیں کس مقدمے کے تحت حراست میں لیا گیا یہ نہیں بتایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے,عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز کی درخواست پر جاری فیصلے میں کہا کہ آئین فوری طور پر وفاقی یا صوبائی حکومت بنانے کی تجویز دیتا ہے موجودہ صورتحال کے مطابق صدر یا گورنر فوری حلف لینے کے آئینی طور پر پابند ہیں۔

گورنر یا صدر وزیر اعلیٰ یا وزیراعظم سے حلف لینے میں تاخیرکرنے کے مجاز نہیں اور آئین میں ایسی تاخیر پیدا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب گزشتہ 25 روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے لہذا عدالت گورنر پنجاب کو نئے وزیر سے حلف لینے کا پراسس مکمل کرنے کی تجویز دیتی ہے۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
پوری خبر بتائیں ، یہ ڈنڈا بردار فورس کو اسمبلی میں لیکر جانا چاہتا تھا ، یہ پرویز الہی کا فرنٹ مین ہے جس نے اسے جونئیر کلرک سے چار سال میں بیسواں گریڈ دلوا دیا
 

aim

Citizen
میں بحثیت پاکستانی شہری ہونے کے ناطے شہباز شریف کو پاکستانی وزیر اعظم ماننے سے انکار کرتا ہوں میرا ضمیر کسی چور اور سزا یافتہ شخص کو اس قابل نہیں سمجھتا.

سب لوگ کاپی پیسٹ کرتے جائیں۔

ایک قوم، ایک ہی مطالبہ| #نئے_انتخابات
اہک قوم، ایک ہی نعرہ | #امپورٹڈحکومتنامنظور
ایک قوم، ایک ہی لیڈر | #عمران_خان
#MarchAgainstImportedGovt
#PakistanNeedsElections
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Syeda Naz said:
پنجاب گزشتہ 25 روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے


یہ درست نہیں ، وزیر اعلی ، گورنر اور حکومتی انتطامیہ موجود ہے ، صرف کیبینٹ نہیں ہے ( جسکے اختیارات وزیر اعلی کے پاس ہیں )۔