پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈزٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اع

hartaal-goods-tr.jpg


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کی طرف سے پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم کی حکومت ختم ہونے کے بعد نگران حکومت کی طرف سے بھی کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا جو کہ ظلم اور جبر کے مترادف ہے۔

جنرل سیکرٹری پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل طارق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل 2 ستمبر بروز ہفتہ ملک بھر کی تمام بکنگ ایجنسیاں بند رہیں گی۔ گڈزٹرانسپورٹرز کے ساتھ کسٹمزحکام کی طرف سے زیادتیوں کو بند ہونا چاہیے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سے بے جا جرمانوں کو بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کے عام شہریوں کےساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز بھی متاثر ہوتے ہیں جس سے کاروبار کرنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ہماری ہڑتال بجلی کے بلوں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے، اگر ہمارے مطالبات کو نہ مانا گیا تو یہ ہڑتال غیرمعینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں ملک کے عوام سے کیے گئے ظلم سلسلہ اب تک جاری ہے۔ ہر روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پٹرول وڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے ساتھ ہمارا کاروبار کرنا مشکل بنا دیا ہے، اس ظلم کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔ ٹرانسپورٹرز کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مشاورت کرنے کے بعد ردعمل کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب مجا آئے گا
آہستہ آہستہ تمام پریشر گروپس نیند سے بیدار ہونا شروع ہو رہے ہیں
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

اب مجا آئے گا
آہستہ آہستہ تمام پریشر گروپس نیند سے بیدار ہونا شروع ہو رہے ہیں
اللہ کرے کہ یہ سب کچھ ناپاک فوج کے خلاف ایک کھلی جنگ میں تبدیل ہو جائے ۔ ۔ ۔ ۔