پیرس ٹیکس ورلڈ ایکسپو،پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کوبڑے آرڈزرملنے کی امید

textail-pakistan-one-to.jpg


پیرس ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو اختتام پزیر، پاکستانی ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو بڑے آرڈزر ملنے کی امید

پیرس میں ہونے والے ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو اختتام پزیر ہوگیا ہے،جس کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو دنیا بھر سے بڑے آرڈرز ملنے کی امید بندھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس میں منعقد کی گئی ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو میں دنیا کے 26 ممالک سےتقریبا 1350 ٹیکسٹائل کمپنیوں نے شرکت کی، اس پلیٹ فارم پر پاکستان سے بھی 30 سے زائد کمپنیوں نے اپنے ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی نمائش کی۔

2201151_66085298.jpg


پاکستانی کمپنیوں نے ایکسپو میں لیدر، فیبرک اور گارمنٹس کی مصنوعات پیش کیں، غیر ملکی خریداروں نے ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا اور پاکستانی فیبرک و اپیرلز میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ کے تحت ہونے والی اس ایکسپو میں امریکہ، جرمنی، ترکی، فرانس ، یورپی ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک کے تجارتی نمائندوں نے پاکستانی پویلین میں لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات سے متعلق تفصیلات جمع کیں۔

ایکسپو میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والے پاکستانی تاجروں نے بین الاقوامی خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ ایکسپو کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو بڑے بین الاقوامی آرڈرز مل سکتےہیں۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
پیرس میں ہونے والے ٹیکس ورلڈ اپیرل ایکسپو اختتام پزیر ہوگیا ہے،جس کے بعد پاکستان کے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو دنیا بھر سے بڑے آرڈرز ملنے کی امید بندھ گئی ہے۔
No Electricity and cheap labour available in Pakistan to fulfill these orders. No imports of raw material allowed.

What you will do with these orders ?

Exporters will prepare it in Sri lanka and bangladesh
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
No Electricity and cheap labour available in Pakistan to fulfill these orders. No imports of raw material allowed.

What you will do with these orders ?

Exporters will prepare it in Sri lanka and bangladesh

Usman Buzdar will make it right
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
کہیں یورپ سے تعلقات ختم کرنے کے لیے پریشر نہ پرنا شروع ہو جائے اس لیے قوم کو اس ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاؤ اور انہیں لالچ دو کے یورپ کے ساتھ تعلق برے نازق ہیں اتنا کاروبار ہے وہاں سب کچھ تباہ ہو جائے گا واہ اوے کافروں کے غلاموں واہ