پیٹرول مہنگا :عمران صاحب کےتکلیف پیکج کا اطلاق ہوناشروع ہوگیا:مریم اورنگزیب

khan.jpg

وفاقی حکومت کی جانب سے رات گئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں جس پر نہ صرف اپوزیشن جماعتیں بلکہ حکومت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان نے بھی چپ توڑ دی ہے عامر خان نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ رہنے سے ہم پر بوجھ پڑتا ہے اب ہم یہ بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔

ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جو مہنگائی ہو رہی ہے اس نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ رات ایک بجے کے قریب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور اس اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کرتے ہوئے فوری نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا ہے اور اب پٹرول 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر پر مل رہا ہے۔

اس صورتحال پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے عمران صاحب اور عمران صاحب کا ہر اعلان صرف جھوٹ فراڈ اور دھوکہ ہوتا ہے، عمران صاحب کیا آپ کو عوام سے جھوٹ بول کر شرم بھی نہیں آتی عمران صاحب اللہ کا واسطہ ہے عوام پہ ترس کھائیں۔

https://twitter.com/x/status/1456477594757615620
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ ریلیف پیکج کے بعد چینی 150 روپیہ کلو اور پٹرول 146روپیہ عوام کی تضحیک ہے عوام جانتی ہے کہ آپ کا ریلیف پیکج اپنے اے ٹی ایمز ، مافیا اور کارٹلز کے لئے ریکیف اور عوام کیلئے صرف تکلیف ہے آپ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتے ، اللہ کا واسطہ ہے عوام کو اپنا استعفیٰ دے دیں۔

https://twitter.com/x/status/1456477597085454338
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب عوام کو تکلیف اور مافیا کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جا رہے ہیں پٹرول کی قیمت بڑھنے سے ایک بار پھر آٹا، چینی، گیس بجلی دوائی اور کھانے پینے کی اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1456477598788341764
انہوں نے کہا کہ تکلیف پیکج کے تحت پٹرول چینی کی قیمت بڑھانا عوام کی مشکلات میں اضافہ اور مافیا کی زندگیوں میں آسانیاں لانے اور جیبیں بھرنے کیلئے سنگِ میل ثابت ہورہا ہے عمران صاحب مہنگائی سے پسی عوام کی چیخوں اور بددعاؤں کی آوازیں سُنیں اور استعفیٰ دیں۔

https://twitter.com/x/status/1456477600608555008
مریم اورنگزیب کے علاوہ مسلم لیگ ن ہی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے کل کہا تھا پیٹرول مہنگا کریں گے اور آج کر بھی دیا، ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کِیا تھا مگر یہ نہیں بتایا کہ اس پر کب سے عمل ہوگا۔

Last edited:

Talisman

MPA (400+ posts)
Irrelevant fat piglet and a naukrani...of Haram raised tawaif Mrs decoitun...Illiterate Mrs Garage Safdar... Lesbian lover..
 
The Sane

Chief Minister (5k+ posts)

تو تم بھی لے لو ، یہ تکلیف دہ پیکج