پیٹرول 36 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان

63e43a97c7096.jpg

عوام کے لئے امید کی کرن جاگ گئی, پیٹرول کی قیمت میں کمی کاامکان ظاہر کیا جارہاہے
پیٹرول کی قیمت میں اتوار کو 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے,پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے کمی سے 206 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہو کر 233 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کم ہو کر 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگران حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔

نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔

نگراں حکومت نے 30 دن میں پیٹرول 58 اور ڈیزل 56 روپے مہنگا کیا, ملکی تاریخ میں کبھی 30 دن میں پیٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا نہیں ہوا، عوام نے اضافہ مسترد کر دیا ہے، ماہرین معیشت کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں مہنگائی بہ تدریج کم ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور زیادہ بڑھ جائے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تو پھر جاہل نون لیگ کا پاکستانی عوام کو بے وقوف بنانے کا نیا بیانیہ شروع..... میاں چوڑ شڑیف صاب کے آنے کی بڑکت سے پٹڑول اوڑ ڈیزل سستا ہو گیا ہے . حالانکہ پٹرول کی بین الاقوامی قیمتیں پچھلے تین ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل نیچے آ رہی ہیں