پی آئی اے افسران میں 22 ہزار مفت ٹکٹس تقسیم کیےگئے:سعد رفیق کا تحریری جواب

PIA-pak-saad-rafiqqq.jpg

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آمدن و آپریشن اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں گزشتہ 3 برس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آمدن وآپریشن اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سالانہ آمدن کے حوالے سے معلومات وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تحریری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ خواجہ سعد رفیق کے تحریری جواب کے متن کے مطابق پچھلے 3 سال کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 328 ارب 76 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے جبکہ انہی تین سالوں کے دوران قومی ایئرلائن کی طرف سے آپریشنل اخراجات کی مد میں 148 ارب 40 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کی طرف سے تحریری جواب میں انکشاف ہوا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے افسران کو 19 ہزار 5سو ڈومیسٹک اور 3 ہزار انٹرنیشنل ٹکٹس بیرون ملک سفر کیلئے مفت دیئے گئے ہیں جبکہ سال 2020ء کے دوران قومی ایئرلائن کے افسران کو 8286، 2021ء میں 7067 مفت ٹکٹس اور رواں سال ستمبر تک 7249 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 31 میں سے 26 طیارے آپریشن جبکہ 5 غیرفعال ہیں جبکہ 3 بوئنگ 777 اور 2 اے ٹی آر طیارے غیرفعال ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آمدن کی مد میں سال 2019ء کے دوران پی آئی اے کو 147 ارب روپے، 2020ء میں 95 ارب روپے اور 2021ء میں 86 ارب روپے موصول ہوئے ہیں جبکہ سال 2019ء میں جہازوں کے انجن، مرمت اور عملے کی تنخواہوں پر 74 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، 2020ء میں 38 ارب 88 کروڑ روپے اور 2021ء میں 35 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔
 
Zulu67

Senator (1k+ posts)
PIA-pak-saad-rafiqqq.jpg

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آمدن و آپریشن اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس ہوا جس میں گزشتہ 3 برس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی آمدن وآپریشن اخراجات کی تفصیلات پیش کر دی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سالانہ آمدن کے حوالے سے معلومات وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے تحریری طور پر قومی اسمبلی میں پیش کیں۔ خواجہ سعد رفیق کے تحریری جواب کے متن کے مطابق پچھلے 3 سال کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 328 ارب 76 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے جبکہ انہی تین سالوں کے دوران قومی ایئرلائن کی طرف سے آپریشنل اخراجات کی مد میں 148 ارب 40 کروڑ روپے استعمال کیے گئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کی طرف سے تحریری جواب میں انکشاف ہوا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے افسران کو 19 ہزار 5سو ڈومیسٹک اور 3 ہزار انٹرنیشنل ٹکٹس بیرون ملک سفر کیلئے مفت دیئے گئے ہیں جبکہ سال 2020ء کے دوران قومی ایئرلائن کے افسران کو 8286، 2021ء میں 7067 مفت ٹکٹس اور رواں سال ستمبر تک 7249 مفت ٹکٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے 31 میں سے 26 طیارے آپریشن جبکہ 5 غیرفعال ہیں جبکہ 3 بوئنگ 777 اور 2 اے ٹی آر طیارے غیرفعال ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آمدن کی مد میں سال 2019ء کے دوران پی آئی اے کو 147 ارب روپے، 2020ء میں 95 ارب روپے اور 2021ء میں 86 ارب روپے موصول ہوئے ہیں جبکہ سال 2019ء میں جہازوں کے انجن، مرمت اور عملے کی تنخواہوں پر 74 ارب 55 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، 2020ء

میں 38 ارب 88 کروڑ روپے اور 2021ء میں 35 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے ہیں۔
Or paragon k dakoo haram khor Co Kitna, Faidah Hua hai? Bastard F off.