پی آئی اے نجکاری کی صورت میں کتنے ملازمین متاثر ہوں گے؟

piaah1i1h21.jpg


پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بورڈ آف گورنرز کی طرف سے ادارے کی نجکاری کرنے کے لیے حکومت کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔

بورڈ آف گورنر کی طرف سے ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ ادارے کے جن ملازمین کی مدت میں صرف 4 سال رہ گئے ہیں انہیں ریٹائرمنٹ دینے کے لیے رضاکارانہ سکیم سامنے لائی جائے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے حوالے سے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 گھنٹے تک طویل مشاورتی اجلاس کیا جس میں نجکاری سے متعلقہ امور پر مشاورت کے ساتھ ساتھ ادارے کے ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے تجاویز زیرغور آئیں۔ اجلاس میں ان ملازمین کو ریٹائر کرنے کی تجویز دی گئی جن کی مدت ملازمت 4 سال رہ چکی ہے اور اس کیلئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم پر مشاورت بھی ہوئی۔

حکومت کی طرف سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کرنے سے پہلے ہولڈنگ اور ہوابازی کی 2 کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ادارے کی نجکاری سے پہلے حکومت اس کے قرضے ادا کریگی، حکومت 88 ملین ڈالر کے غیرملکی قرضوں کو ری سٹرکچرنگ کے بجائے 10 سال کیلئے نئی شرح سود پر قرض سیٹلمنٹ کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے مقامی قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل ہونگے۔
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
نتھ لیگ اور پیپل پارٹی نے تیس سال چُن چُن کے پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی۔۔۔کچی پاس مادر چودوں کو محکمے میں اعلیٰ عہدے دیے گئے۔ اب جب جنازہ نکل گیا ہے تو نیلامی کر کے خود خریدیں گے