پی ایس ایل پروٹوکولز کی خلاف ورزی، ایمپائر فیصل آفریدی کو معطل کر دیاگیا

14faisaafridi.jpg

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو حفاظتی پروٹو کولز کی خلاف ورزی کرنے پر آئندہ 5 میچز کے لیے معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آفریدی نے ہوٹل میں کووڈ پروٹوکولزکی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نے امپائر کو لیگ میچز سے معطل کر دیا گیا جبکہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ کراچی ہوٹل پہنچنے پر فیصل آفریدی کوروناکا شکار ہوئے تھے تاہم7 روزہ آئیسولیشن مکمل کرنے کے بعد ان کا پہلا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا تھا، کمرے سے باہر آنے کیلئے دو نیگیٹیو ٹیسٹ لازمی تھے تاہم وہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی کمرے سے باہر آگئے تھے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے۔

پی سی بی کے مطابق فیصل خان آفریدی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی ہے جبکہ وہ 10 فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔
 
HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)

Very good step set some examples at someplace, please. If a law is made and instruction is given no one should be above the law.