پی ٹی آئی حکومت نے3سالہ اقتدار میں ترقی کے تمام سابق ریکارڈتوڑدیئے،فرخ حبیب

3farukhtaraq.jpg

وزیرِ مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں میں ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب خالص منافع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ 2018 میں 587 ارب منافع تھا جبکہ پی ٹی آئی حکومت کےدوران کمپنیز رجسٹریشن 44 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 70 ہزار کمپنیاں رجسٹر ہوئی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1476099640613380099
وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت یعنی ن لیگ کے دور کے 5 سال میں 25 ہزار 856 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ جب کہ ہمارے دور میں 70 ہزار کمپنیاں رجسٹر ہو چکی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1476099983061438465
وزیر مملکت فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال پہلی سہ ماہی میں ان کمپنیوں کو 258 ارب منافع ہوا ہے۔