پی ٹی آئی کے43 ارکان واپس پارلیمان نہ آئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کا فیصلہ

national-assmbly-pak-pti-sk.jpg

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کر لیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن 43 ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں وہ اب واپس پارلیمان میں نہ آئیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا، انہیں بھی فی الحال خبروں سے پتہ چلا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا ہے۔ جب تک عدالت کا فیصلہ موصول نہیں ہوتا تب تک اسپیکر کا فیصلہ اپنی جگہ موجود رہے گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں قانونی ٹیم سے مشاورت بھی کی ہے اور اس حوالے سے پارلیمانی سیکرٹریٹ جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق فیصلوں کی روشنی میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 43 ارکانِ اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کاحکم معطل کرتے ہوئے 43 حلقوں میں ضمنی الیکشن تاحکم ثانی روک دیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ سمیت 43 ارکانِ اسمبلی نے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

اس حوالے سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لے لیے تھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے۔

درخواست کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفے منظور کیے۔ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفے منظور کرنا غیر آئینی اقدام ہے۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

پی ٹی آئی کے43 ارکان واپس پارلیمان نہ آئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کا فیصلہ​

اسمبلی سیکرٹریٹ سپیکر کے احکام پر چلتا اور سپیکر نے وقت سے پہلے ہی یہ بیان دے کر ایک بار پھر اپنے آپکو جانبدار ہونے کا ثبوت مہیا کر دیا ہے

رولز آف بزنس کے تحت تحریک انصاف کے ممبران صرف اسی وقت اسمبلی ہال میں آ سکتے ہیں یا آئیں گے جب الیکشن کمیشن انہیں ایز اے ممبر نوٹیفائی کر دے گا . اس سے پہلے وہ وہاں آ ہی نہیں سکتے

حد سے زیادہ گر گیا ہے ندیم انجم کا یہ ٹاؤٹ راجہ رینٹل
 
1974

Politcal Worker (100+ posts)
Hahaha what a joke…. Both the government and the judiciary are a joke in this country.
 
Aristo

Minister (2k+ posts)

پی ٹی آئی کے43 ارکان واپس پارلیمان نہ آئیں، اسمبلی سیکرٹریٹ کا فیصلہ​

اسمبلی سیکرٹریٹ سپیکر کے احکام پر چلتا اور سپیکر نے وقت سے پہلے ہی یہ بیان دے کر ایک بار پھر اپنے آپکو جانبدار ہونے کا ثبوت مہیا کر دیا ہے

رولز آف بزنس کے تحت تحریک انصاف کے ممبران صرف اسی وقت اسمبلی ہال میں آ سکتے ہیں یا آئیں گے جب الیکشن کمیشن انہیں ایز اے ممبر نوٹیفائی کر دے گا . اس سے پہلے وہ وہاں آ ہی نہیں سکتے

حد سے زیادہ گر گیا ہے ندیم انجم کا یہ ٹاؤٹ راجہ رینٹل
Kis nay kaha tha jab yeh appoint ho rahay thay sign karnay Ko?? Sab ko nazar ata tha yeh appoint ho k apnay siasi leaders k mufadat ko aisay he protect karain gay aour Khan ko aisay he khuday line laga kar tun dain gay phir b na janay ke maslihat k tehat in appointment pay Razi hona para tha
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Kis nay kaha tha jab yeh appoint ho rahay thay sign karnay Ko?? Sab ko nazar ata tha yeh appoint ho k apnay siasi leaders k mufadat ko aisay he protect karain gay aour Khan ko aisay he khuday line laga kar tun dain gay phir b na janay ke maslihat k tehat in appointment pay Razi hona para tha

Lack of experience regarding political dynamics and political machinations.